اسلام آباد میں جلسے اور جلوس پر پابندی عائد
اسلام آباد : ضلعی حکومت نے وفاقی دارلحکومت نے تین ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹفیکیشن کے بعد ریڈ زون سمیت کسی بھی جگہ جلسے جلوس کرنے، پانچ سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے، اسلحے کی نمائش اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اس نوٹیفکیشن کا نفاذ اگلے دو ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ نوٹیفکیشن ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب وفاقی حکومت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چودہ اگست کو 'آزادی مارچ' کرنے سے روکنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو منانے کے لیے اپوزیشن رہنماؤں سے بھی مدد حاصل کی گئی ہے۔