اسلام آباد پولیس کی چھٹیاں منسوخ
اسلام آباد: پاکستانِ تحریکِ انصاف کے 'آزادی مارچ' کے پیشِ نظر اسلام آباد پولیس کی جھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کے انسپیکٹر جنرل آفتاب احمد چیمہ کی جانب سے آج جمعہ کو ایک نوٹیفیکشن جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹیوں پر تعینات رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق اس نوٹیفیکیشن کا اطلاق آج سے ہوچکا ہے، تاہم اس کو جاری کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔
یاد رہے کہ تحریکِ انصاف 14 اگست کو اسلام آباد میں ایک ایسے وقت میں لانگ مارچ کرنے جارہی ہے جب حکومت کی جانب سے آرٹیکل 245 کا نفاذ کرتے ہوئے شہر کا کنٹرول فوج کے حوالے کیا جاچکا ہے۔