• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

افغان الزامات بے بنیاد ہیں، دفتر خارجہ

شائع August 7, 2014 اپ ڈیٹ August 8, 2014
دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم—۔فائل فوٹو
دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم—۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان نے افغان وزرات خارجہ اور قومی سلامتی کونسل کی جانب سے لگائے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قومی سلامتی کے اداروں پر افغان الزامات بے بنیاد ہیں۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان کی جانب سے لگائے گئے دہشت گرد حملوں، عسکریت پسندی کی کارروائیوں اور سرحد پار حملوں کے الزامات کو بار بار مسترد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی خطے کا ایک مشترکہ مسئلہ ہے، جس کے خلاف مل کر لڑنا ہوگا تاہم الزامات سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ 'دہشت گردی سے صرف امن کے دشمنوں کو فائدہ ہوتا ہے اور ان واقعات کی بدولت پاکستان اور افغانستان کے عوام کے مابین تعلقات میں دراڑیں پیدا ہوتی ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'آپریشن ضرب عضب کا آغاز کسی بھی تفریق اور امتیاز کے بغیر دہشت گردی کے خاتمے کی پاکستانی کوشش ہے'۔

تسنیم اسلم کے مطابق یہ آپریشن پاکستان کے اپنے قومی مفاد میں ہے، جسے قومی اتفاق رائے حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر نتائج کے لیے ضرروی ہے کہ افغان حکومت اپنی سرحدوں پر موجود عسکیت پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرے تاکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کو کوئی جائے پناہ نہ مل سکے۔

ترجمان نے سرحدوں کی حفاظت اور نگرانی کےلیے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت پربھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں باہمی امن و استحکام کے اصولوں پرافغانستان کے ساتھ دوستانہ اور ایک اچھے پڑوسی جیسے تعلقات قائم کرنے کا ہمیشہ سے خواہاں رہا ہے۔

انڈین آرمی چیف کے بیان کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے تسنیم اسلم نے کہا کہ انڈین آرمی چیف کی پاکستان کے خلاف دھمکی غیر ذمہ دارانہ بیان اور جنوبی ایشیاء کے زمینی حالات کے مترادف ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کا کوئی پروگرام نہیں، تاہم چین کے صدر مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ سری لنکا میں پاکستانی سفارت کار پر ہندوستانی میڈیا کے جاسوسی کے الزامات بےبنیاد ہیں۔

تسنیم اسلم نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز او آئی سی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے 12 اگست کو جدہ جائیں گے، جس میں غزہ کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ہونے والے ڈرون حملے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024