• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
شائع August 5, 2014 اپ ڈیٹ May 17, 2016

ہر دور کے سب سے مقبول 20 پاکستانی ڈرامے

سعدیہ امین اور فیصل ظفر

جب بات آتی ہے تفریح کی تو موجودہ دور میں ٹیلیویژن عام افراد کی انٹرٹینمنٹ کا سب سے بڑا ذریعہ مانا جاسکتا ہے اور اس شعبے میں سب سے زیادہ اہمیت ڈراموں کے علاوہ کس کی ہو سکتی ہے جس میں معاشرے کے مختلف رنگوں کی کہانیاں لوگوں کو اپنے سامنے باندھے رکھتی ہیں۔

اور اس معاملے میں پاکستان اپنے پڑوسی ممالک جیسے ہندوستان سے بہت آگے ہے یہاں تک کہ اس وقت بھی ایک انڈین چینل پر نئی نسل کے پاکستانی ڈراموں جیسے زندگی گلزار ہے، مات یا دیگر نے دھوم مچا کر رکھ دی ہے اور پاکستانی اداکار وہاں سپر اسٹار بن کر ابھرے ہیں۔

مگر کیا آپ کو وہ عہد یاد ہے جب کیبل یا ڈش کا وجود نہیں تھا اور گھروں میں پاکستان ٹیلیویژن (پی ٹی وی) کے ڈراموں کا سحر طاری رہتا تھا جن کا معیار آج کے ڈرامے بھی چھونے میں ناکام نظر آتے ہیں؟ تو ہم نے اس دور کے چند ڈراموں کی ناظرین کی پسندیدگی کے اعتبار سے درجہ بندی کی ہے جو ہو سکتا ہے آپ کی اپنی تیار کردہ فہرست سے بھی مطابقت رکھتی ہو تو پاکستان کے ہر دور کا سب سے بہترین ڈرامہ قرار پاتا ہے 'خدا کی بستی' جس کا جادو آج تک ختم نہیں ہو سکا ہے۔


خدا کی بستی


شوکت صدیقی کے تحریر کردہ اس ناول کو پہلی بار 1969 اور پھر 1974 میں دوسری بار ڈرامے کی شکل دی گئی۔ 'خدا کی بستی' میں ایک مفلوک الحال مگر باعزت خاندان کے شب و روز کو موضوع بنایا گیا ہے جو قیامِ پاکستان کے بعد ایک بستی میں آباد ہو جاتا ہے۔ یہاں اس کا ہر طرح کے معاشرتی، معاشی مسائل اور با اختیار لوگوں کی ریشہ دوانیوں سے واسطہ پڑتا ہے۔ اس ڈرامے میں زندگی کی تلخ حقیقتیں، کمزوروں کی بے بسی، طاقتوروں کے استحصالی رویے، مذہب کے ٹھیکیداروں کی من مانیاں، غرض ہمارے معاشرے کا ہر رخ موجود تھا۔ اسی لیے یہ ڈراما اپنے دور کا مقبول ترین ڈراما تھا۔ اس کی ہر قسط کے موقع پر گلیاں اور بازار سنسان ہو جاتے تھے، یہاں تک کہ اکثر شادیوں کی تاریخ طے کرنے کے موقع پر بھی خیال رکھا جاتا تھا کہ اس روز 'خدا کی بستی' نے نشر نہ ہونا ہو۔


آنگن ٹیڑھا


مزاح اور حاضر جوابی کے جملے سے بھرپور یہ ڈرامہ انور مقصود کے کریئر کا بھی سب سے بڑا شو سمجھا جا سکتا ہے۔ اپنے پہلے روز سے یہ ڈرامہ سلیم ناصر، شکیل، بشریٰ انصاری اور دردانہ بٹ کی بے مثال اداکاری کے باعث لوگوں کے دلوں میں ایسا بسا کہ اب تک اسے نکالا نہیں جا سکا ہے۔ ہر قسط میں مختلف مسائل کو ایسے پُر مزاح انداز میں پیش کیا جاتا کہ کسی کو گراں بھی نہیں گزرتا اور سماجی شعور بھی پیدا ہوتا۔ یہ ڈرامہ اب تک متعدد بار دوبارہ نشر ہو چکا ہے اور ہر نسل اس کے سحر میں گرفتار ہو جاتی ہے جبکہ اس پر ایک سٹیج ڈرامہ بھی تیار کیا گیا ہے۔


جانگلوس


دو قیدی لالی اور رحیم داد کے جیل سے فرار کے بعد وسطی پنجاب کے پسِ منظر میں چلنے والے اس ڈرامے کو کون بھول سکتا ہے۔ شوکت صدیقی کے ایک اور بہترین ناول کو بنیاد بنا کر پی ٹی وی نے 1989 میں اس ڈرامے کو نشر کیا اور اس نے اپنے دور میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ ایم وارثی اور شبیر جان قیدیوں کے مرکزی کردار میں موجود تھے تو سلیم ناصر، شگفتہ اعجاز، ظہور احمد، اور دیگر نے بھی اپنے کریکٹرز سے بخوبی انصاف کیا۔ 'جانگلوس' میں با اختیار طبقے کے تاریک چہرے سے نقاب نوچا گیا تھا اور بظاہر یہی وجہ ہے کہ تین حصوں پر مشتمل ناول کا ایک ہی حصہ ٹیلیویژن اسکرین کی زینت بنا تھا کہ اور پھر یہ ڈراما بند کروا دیا گیا۔


وارث


جن لوگوں کو ڈرامہ 'وارث' دیکھنے کا موقع ملا ہے انہیں یاد ہوگا کہ کس طرح اس کے نشر ہونے کے وقت صحرا کا منظر پیش ہونے لگتا تھا، جاگیرداری نظام کے معاشرے پر مرتب ہونے والے اثرات کو بیان کرنے والا یہ ڈرامہ معروف شاعر امجد اسلام امجد کے قلم سے تحریر کئے گئے مضبوط سکرپٹ اور ہدایتکار نصرت ٹھاکر اور یاور حیات کی گرفت کی بدولت ماسٹر پیس قرار دیا جا سکتا ہے۔ وارث جاگیردارانہ نظام کے نشیب و فراز، دو جاگیرداروں کے مابین دشمنی، بااثر خاندان کے اندرونی جھگڑوں اور اس نظام سے جڑی سیاست کی حقیقی تصویر پیش کرتا ہے جس میں ذاتی مفادات کو ہر رشتے اور ہر شے پر فوقیت حاصل ہوتی ہے۔ اس ڈرامے کے پرستار چوہدری حشمت کو کیسے بھول سکتے ہیں جس کا جاندار کردار محبوب عالم مرحوم نے ادا کیا جبکہ فردوس جمال، اورنگزیب لغاری، جمیل فخری اور دیگر بھی اسے اپنی زندگی کا لازوال ڈرامہ قرار دیتے ہیں۔


تنہائیاں


تنہائیاں سٹار کاسٹ جیسے شہناز شیخ، آصف رضا میر، بدر خلیل، بہروز سبزواری اور مرینہ خان سے سجا ہوا تھا۔ اس ڈرامے کے ہر اداکار نے اپنے کردار سے مکمل انصاف کیا اور اسے شاہکار بنا دیا۔ حسینہ معین کا سکرپٹ اور شہزاد خلیل کی ہدایات میں بننے والا یہ ڈرامہ دو بہنوں کے گرد گھومتا ہے جو ایک حادثے میں اپنے والدین سے محروم ہوجاتی ہیں اور خالہ کے ساتھ مل کر زندگی کی مشکلات کا سامنا کرتی ہیں۔ زندگی کے نشیب و فراز سے گزرتے اور منزل کی جانب سفر جاری رکھتے ہوئے ان کا واسطہ کئی دلچسپ کرداروں سے پڑتا ہے اور یہ سفر دیکھنے والوں کو بھی اپنے ساتھ باندھے رکھتا ہے۔


اندھیرا اجالا


ایڈونچر پسند ناظرین آج تک پی ٹی وی پر نشر ہونے والے جرائم کی تحقیقات پر مبنی ڈرامے 'اندھیرا اجالا' کو نہیں بھولے۔ 1984-85 میں یونس جاوید کی تحریر اور راشد ڈار کی ہدایات میں بننے والے اس ڈرامے کو پاکستان میں جرائم کے خلاف پولیس کی مثبت کاوشوں کے اظہار کا پہلا ڈرامہ بھی کہا جا سکتا ہے۔ قوی خان نے اعلیٰ پولیس افسر کی شکل میں مرکزی کردار ادا کیا، تاہم جمیل فخری اور عرفان کھوسٹ نے بھی اپنے کرداروں کو لازوال بنایا۔ اس ڈرامے کی ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ آج کے عہد کے معروف اداکار فیصل قریشی بھی اس میں چائلڈ کریکٹر کی شکل میں موجود ہیں۔


دھواں


پی ٹی وی کی تاریخ میں اگر کوئی پہلے ایکشن ڈرامے کا اعزاز حاصل کر سکتا ہے تو وہ 'دھواں' ہی ہے۔ عاشر عظیم نے اسے تحریر کیا اور انہوں نے ہی پولیس افسر اور ایک خفیہ ایجنٹ کا مرکزی کردار بھی کیا، جبکہ نبیل، نازلی نصر اور نیئر اعجاز کے کرداروں کو بھی آج تک یاد کیا جاتا ہے۔ سجاد احمد کی ہدایات میں بننے والے اس ڈرامے میں پاکستانی معاشرے میں جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیاں اور پولیس کی کمزوریوں کی بہت خوبصورتی سے عکاسی کی گئی تھی جن سے نمٹنے کا بیڑہ چند نوجوان اٹھاتے ہیں، جن کی دوستی بھی دیکھنے والوں کے ذہن کو متاثر کرتی ہے۔ اس ڈرامے کا المیہ اختتام بھی انتہائی پُراثر ثابت ہوا اور آج بھی اسے کلاسیک سمجھا جاتا ہے۔


آنچ


اداکار شفیع محمد کو شہرت دلانے والا یہ ڈرامہ گھریلو مسائل کو آشکار کرنے کے باعث خواتین میں تو بہت ہی زیادہ مقبول ہوا۔ ایک ادھیڑ عمر شخص کی پہلی بیوی کے انتقال کے بعد دوسری شادی اور بڑے ہوتے بچوں کی سوتیلی ماں سے کشمکش یہ سب عوامل صاف ظاہر ہے خواتین کے دلوں کو کچھ زیادہ ہی بھائے جب ہی یہ ڈرامہ اپنے دور میں انتہائی مقبول ثابت ہوا بلکہ سڑکوں کو سنسان کر دینے کا باعث بنا۔ ناہید سلطانہ اختر کے ایک ناول کے خیال پر مبنی اس ڈرامے کی ہدایات طارق جمیل نے دیں جبکہ شفیع محمد اور شگفتہ اعجاز نے مرکزی کردار ادا کئے۔


من چلے کا سودا


پی ٹی وی کا ایک اور کلاسیک ڈرامہ جس پر اس زمانے میں کافی اعتراضات بھی سامنے آئے۔ معروف مصنف اشفاق احمد نے اسے تحریر کیا جو روحانیت کی جانب لگاﺅ رکھتے تھے جس کا اظہار اس ڈرامے میں بھی ہوتا ہے۔ فردوس جمال، خیام سرحدی اور قوی خان کو لے کر ہدایتکار راشد ڈار نے اس ڈرامے کو تیار کیا جس میں ایک ماڈرن شخص کو اپنی زندگی سے بیزاری کے بعد صوفی ازم اور روحانیت کی جانب مائل ہوتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس سفر پر اکثر حلقوں کی جانب سے اعتراضات بھی سامنے آئے تاہم اس کے باوجود یہ ڈرامہ اپنے دور میں سپر ہٹ ثابت ہوا۔


ہوائیں


ہوائیں پی ٹی وی کا وہ ڈرامہ ہے جو آج بھی ان لوگوں کے ذہنوں میں زندہ ہے جنھوں نے اسے دیکھا تھا۔ حیدر امام رضوی کی ہدایات اور فرزانہ ندیم سید کی تحریر سے سجے اس ڈرامے میں محمود علی، فرید نواز بلوچ، غزالہ کیفی، قیصر خان نظامانی، کومل رضوی، قاضی واجد، ہما نواب اور عبداللہ کادوانی جیسے اداکاروں نے کام کیا مگر جو شخص لوگوں کے ذہنوں پر چھایا وہ طلعت حسین تھے۔ یہ ڈرامہ ایک خاندان کی مشکلات کے گرد گھومتا ہے جس کا سربراہ قتل کے جعلی الزام پر گرفتار ہوجاتا ہے اور اس الزام کو ختم کرنے کے لیے اس کی کوششیں اور جدوجہد دیکھنے والوں کے دلوں کو نرم کردیتی ہیں۔

شمع


یہ ڈراما اگرچہ بلیک اینڈ وائٹ تھا مگر اس کے باوجود یہ نشر ہوتے ہی لوگوں کے دلوں کو بھا گیا۔ اے آر خاتون کے ناول کو لے کر فاطمہ ثریا بجیا نے اسے ڈرامائی شکل دی اور ٹی وی پر اپنے طویل سفر کا آغاز کیا۔ لیجنڈ ہدایتکار قاسم جلالی نے اس ڈرامے کو حقیقی زندگی کے اتنے قریب کر دیا کہ اسے دیکھنے والوں کو ایسا ہی محسوس ہوتا تھا کہ جیسے ان کے گھر کی کہانی ٹی وی پر بیان کی جا رہی ہے۔ جاوید شیخ، قربان جیلانی، عشرت حسین اور دیگر کی جاندار اور زبردست اداکاری نے بھی اسے مقبول ترین بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔


راہیں


مرحوم مصنف منشا یاد کے پنجابی ناول ٹاواں ٹاواں تارا کو جب اردو شکل میں پی ٹی وی کے لیے ڈھالا گیا تو وہ 'راہیں' کی شکل میں ایک مقبول ترین سیریل ثابت ہوا، جس نے 1998 میں پی ٹی وی نیشنل ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ طارق جمیل کی ہدایات سے سجے اس ڈرامے میں شہری اور دیہی علاقوں کے مسائل کو بہت خوبصورتی سے پیش کیا گیا۔ اس میں دیہی عوام کو سیدھا اور شہری افراد کو نخریلا دکھایا گیا اور تعلیم کی اہمیت کو سمجھانے کی کوشش کی گئی۔ توقیر ناصر، سلیم شیخ، حبیب اور غیور اختر سمیت ہر اداکار اپنے کردار میں انگوٹھی کے نگینے کی طرح فٹ نظر آیا اور ان کا جادو اتنے عرصے بعد بھی لوگوں کے ذہنوں پر طاری ہے۔


ان کہی


ان کہی پاکستان کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک ہے خاص طور پر شہناز شیخ، جاوید شیخ، شکیل، سلیم ناصر، بہروز سبزواری اور جمشید انصاری کی بے مثال اداکاری اور دلوں میں گھر کر جانے والے ڈائیلاگز آج تک یاد کئے جاتے ہیں۔ شعیب منصور نے 1982 میں نشر ہونے والے اس ڈرامے کی ہدایات دی تھیں جبکہ یہ حسینہ معین کے قلم کا شاہکار تھا۔ یہ وہ دور تھا جب پی ٹی وی پر حسینہ معین اور شہناز شیخ کا طوطی بولتا تھا اور اس ڈرامے میں بھی ان کا جادو سرچڑھ کر بولا۔ خاص طور پر شہناز شیخ کی اوٹ پٹانگ حرکتیں ناظرین کے دلوں میں ایسی بسیں کہ آج تک وہی موجود ہیں جبکہ اسی تھیم پر ہندوستان میں کئی فلمیں بھی تیار کی گئیں۔


دھوپ کنارے


یہ ڈراما بھی حسینہ معین کی تخلیقی صلاحیتوں کا شاہکار تھا جب کہ ہدایات راحت کاظمی کی بیگم اور معروف اداکار ساحرہ کاظمی نے دی تھیں۔ مرینہ خان اور راحت کاظمی کو اس ڈرامے کے بعد بہترین آن سکرین جوڑا تسلیم کیا گیا۔ ڈاکٹروں کی زندگی پر بننے والا یہ ڈرامہ سنجیدہ راحت کاظمی اور شوخ و چنچل مرینہ خان کے گرد ہی گھومتا ہے اور ان کی کیمسٹری نے اس ڈرامے کو پی ٹی وی کی تاریخ کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک بنا دیا۔


دشت


اس ڈرامے کی عکس بندی بلوچستان کے علاقے دشت میں ہوئی۔ یہ ڈراما دو مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے جوڑے کے گرد گھومتا ہے جو ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو کر شادی کر لیتے ہیں اور یہ چیز دونوں قبائل کے درمیان دشمنی کا سبب بن جاتی ہے اور اس طرح یہ ڈرامہ دلچسپ انداز میں آگے بڑھتا ہے۔ اداکار عابد علی نے اس کی ہدایات دیں اور عتیقہ اوڈھو، نعمان اعجاز اور اسد سمیت دیگر نے اس میں اپنی زندگی کے بہترین کردار ادا کئے۔


الفا براوو چارلی


اپنے دور کے اس مقبول ترین ڈرامے کے ہدایت کار شعیب منصور تھے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے تعاون سے بنائی گئی اس ڈراما سیریل میں تین دوستوں کی کہانی بیان کی گئی ہے جو زندگی کے مختلف نشیب و فراز سے گزرتے ہیں۔ کاشف کی فوج کو خیرباد کہہ دینے کی خواہش اور فراز کی اپنے دوست کو بیدار کرنے کے لیے کی جانے والی شرارتیں آپ کو اس وقت تک سکرین پر نظریں جمائے رکھنے پر مجبور کردیں گی جب تک کہ سنجیدہ معاملات شروع نہیں ہو جاتے۔ اسی طرح شرارتی کاشف کا سیاچن گلیشیئر پہنچ کر بتدریج سنجیدہ ہونا اور اپنے ملک کے لیے جان کو داﺅ پر لگا دینے کی ادا تو سب پر جادو سا کر دیتی ہے۔ پاک فوج کے لیے دل میں محبت جگانے والی اس سیریل نے اپنے دور میں ہر طرح کے ریکارڈز توڑ دیئے تھے اور اب بھی اسے دیکھ کر وہی مزہ آتا ہے جو پہلی دفعہ دیکھ کر آتا تھا۔


عروسہ


فاطمہ ثریا بجیا بلاشبہ پاکستان کے بہترین ڈرامانگاروں میں شمار ہوتی ہیں۔ انھوں نے ڈراموں میں شادی بیاہ کی رسومات پیش کرنے کا رجحان متعارف کروایا، بالخصوص ان کے ڈراموں میں مہندی کی تقاریب کو جس انداز سے پیش کیا گیا وہ اس سے پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا تھا۔ شادی بیاہ کے گیت اور ٹپّے آج بھی پاکستانی ڈراموں کی شان بڑھاتے ہیں جنھیں سب سے پہلے بجیا نے چھوٹے پردے پر پیش کیا تھا۔ عروسہ ڈرامے سے مشی خان اور عدنان صدیقی جیسے باصلاحیت اداکاروں کے کریئر کی ابتدا ہوئی تھی۔ یہ اداکار آج بھی اپنے ٹیلنٹ کی بدولت ہمارے دلوں پر راج کررہے ہیں۔


انا


قاسم جیلانی کے زیر ہدایت بننے والے اس ڈرامے سے اظہار قاضی اور مہرین الہٰی جیسے زبردست اداکاروں نے ٹیلی ویژن پر قدم رکھا۔ یہ ڈرامہ 1982 میں پی ٹی وی سے نشر کیا گیا تھا۔ اس ڈرامے کے لیے بجیا کو نئے چہرے کی تلاش تھی، انڈین فلم انڈسٹری کے ’اینگری ینگ مین‘ امیتابھ بچن سے مشابہ اظہار قاضی نے فوراً بجیا کی توجہ حاصل کرلی۔


افشاں


بلا شبہ یہ ڈرامہ ہر ایک کا پسندیدہ ہوگا، ڈرامے کی ہیروئن زینب عمر کے معصوم چہرے نے سب کا دل موہ لیا تھا۔ موجودہ ڈراموں میں اتنا معصوم چہرہ ڈھونڈنا یقیناً ایک مشکل کام ثابت ہوگا۔ 'افشاں' اے آر خاتون کے ناول پر مبنی تھا۔ اس ڈرامے میں تقسیم سے پہلے کے مسلم معاشرے کی سماجی، ثقافتی، مذہبی اور سیاسی اقدار کو موضوع بنایا گیا تھا۔ اس ڈرامے میں ایک مہذب مسلم گھرانے کی حقیقی تصویر پیش کی گئی ہے جس میں بچوں کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا اختیار گھر کے بزرگوں کے ہاتھ میں ہوتا ہے اور خاندان کی عزت ہر شے پر مقدم سمجھی جاتی ہے۔


سسّی پنہوں


سسّی پنہوں کی مقبول عام رومانوی لوک داستان پر مبنی یہ ڈراما فاطمہ ثریا بجیا کی تخلیقی صلاحیتوں کا ایک اور شاہکار تھا۔ اس کے نمایاں اداکاروں میں محمود صدیقی، جہاں آرا حئی، شکیل، ممتاز کنول اور قیصر خان شامل تھے۔

تبصرے (74) بند ہیں

Emmran Aug 05, 2014 05:31pm
Yes the gold collection of Pakistani daramas
Kashif Bashir Aug 05, 2014 05:56pm
You missed to mention Payas by abid ali, Khawaja & Son short drama 86 etc, fahmida ki kahani ustani rahat ki zubani :)
زین علی Aug 05, 2014 06:15pm
کئی اور ڈرامے پاکستانی ٹیوی کی زینت بننے جن کا ذکر ضروری ہے- ایک ایسا ہی ڈرامہ مجھے یاد اتا ہے جس کا ذکر بھی ہونا چاہیے اور وہ ہے چاند گرہن
اظہرالحق Aug 05, 2014 07:54pm
@زین علی: چاند گرہن پی ٹی وی کا نہیں تھا
اظہرالحق Aug 05, 2014 07:57pm
ایک ڈرامہ جسے آپ بھول گئے وہ تھا ہوائیں ، ہوائیں پی ٹی وی کی تاریخ میں سب سے زیادہ کما کر دینے والا ڈرامہ تھا ، طلعت حسین کی جاندار اداکاری نے اسے لازوال بنا دیا تھا اور ہما نواب کے ساتھ پھانسی کی رات باپ بیٹی کی ملاقات کے سین نے کتنوں کو رلایا تھا ۔ ۔ ۔
طیب ابراہیم Aug 05, 2014 08:17pm
یقیناً یہ ایک بہت اچھی لسٹ ہے، لیکن میرے لیے سب سے خوشی کی بات یہ ہے کہ کوئی تو ہمیں یہ احساس دلا رہا ہے کہ ہم بھی کوئی ٹیلنٹ رکھتے ہیں، اور اچھا کام کرتے رہے ہیں۔ ڈان ہماری اپنی تاریخ کو انسپریشن بنا کر پیش کر رہا ہے اور یہ اس کی یہ ادا میرا دل جیت گئی ہے۔
Almas Aug 05, 2014 08:49pm
Uroosa and many others are being missed out but still a good effort to recall PTV's Golden past :)
Hassan Niazi Aug 05, 2014 11:03pm
You have still forgotten many classics and trend setters like shab deg, khawajah and sons, Nijaat, Boota from toba tek singh, Jedi in trouble, Uncle urfi, Angaar Waadi, Sona Chaandi, Alif Noon, Shaheen, Aghosh, Maarvi, Haala, Paalay Shah,
faiza naz Aug 05, 2014 11:26pm
laag hawa rait aur angan khwab khayaal lab e darya
Wajid Ali Aug 06, 2014 12:50am
My childhood's most fvrt dramaz Raahein n Alpha Bravo Charlie... What a awesome time that was... Although some dramaz like Laag, Kaanch k tukarry etc are not in this list but thankful to Dawn news for reminding me my awesome childhood's memories. :-)
Muhammad Hani Aug 06, 2014 01:20am
Umdah Kawish, Pakistan TV Drama Ko Is Saal Pachas Baras Poray Ho Rahay Hain. Isi Silsilay Ko Aagay Barahatay Hoye, Aap Pakistan Drama Ki Tareekh Par Aik Mukamal Mazmoon Likhain. Jis Mein Pachas Behtarin Dramay, Adakar(Kirdar), Writer, Directors Ki Tafseel Ho. Umeed Karta Hoon Is Silsilay Mein Aap Zaroor Peshraft Karein Ge. Dramoon Ki Fehrist Drama Serials, Series, Long Play, Sitcoms, Feature Films etc hisaab se honi chahiy
Javed Hussain Aug 06, 2014 08:41am
2 dramas jo un bateye gaye dramon se achhe hain wo shaamil nhin hain. 1- Chhoti Si Dunia 2- Deewaren
saki tahir qureshi Aug 06, 2014 10:21am
all drammas are very good and tuoching my heart but some drammas like dhuwan and anch and dasht was very itrrective and
Alee Mehmood Aug 06, 2014 10:51am
Thnx for sharing PTV's everlasting Dramas but I Thnink this list should b over 100 because there are a large number of best and blockbuster dramas which we can not forgot, howevere this is a good effort of Dawn and its all team.
Dr Naeem leghari Aug 06, 2014 11:44am
How can you omit Sindh based drama serial's like Deewarain,Jungle and others
aftab Aug 06, 2014 12:11pm
Pakistan is the best Darama Industry in Sb-Continent. Pakistan Drama Industry delivers one of the greatest Master piece of its time to time. I mostly life Rahien , Dhowan, Dhop Kanare and Alpha Brovo and Charli.
aftab Aug 06, 2014 12:10pm
Pakistan is the best Darama Industry in Sb-Continent. Pakistan Drama Industry delivers one of the greatest Master piece of its time to time. I mostly life Rahien , Dhowan, Dhop Kanare and Alpha Brovo and Charli.
muhamamd haneef Aug 06, 2014 01:30pm
wao.infact it is good reminder about to remember past drama serials which we were highly anxious to see every night.
Syed Imran Najam Aug 06, 2014 02:36pm
why not jungle included in that list
mian aamir Aug 06, 2014 07:05pm
Koun bhol skta hy......aakhri chitan.....shab daig.....khawaja and son......alaf noun
Muhammad Riyaz Aug 06, 2014 07:20pm
What's about UNCLE URFI?
Khuram Murad Aug 06, 2014 07:39pm
پی ٹی وی کا وہ سنہرا دور ہمارا قومی اثاثہ ہے۔ تب پاکستان بھی تو ایسا نہیں تھا۔ نہ جانے کس کی نظر لگ گئی اس وطن کو۔ لیکن پاکستانیو یاد رکھو اس چراغ کو جلتے رہنا ہے انشاء اللہ تعالیٰ۔ ہم نے یہ وطن بنایا تھا تو قربانی دی تھی اب اسکو بچانا ہے تو بھی قربانی دینی پڑے گی۔ اللہ تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہو۔ آمین
Sayed Aug 06, 2014 08:42pm
کم سے کم ایک سطر ماروی کے بارے میں بھی لکھ دیتے تو کیا بات تھی.
Sayed Aug 06, 2014 08:41pm
کم سے کم ایک سطر ماروی کے بارے میں بھی لکھ دیتے تو کیا بات تھی.
Muhammad Irfan Aug 07, 2014 11:21am
ap ak or deama bhool gaye hai jis ka naam tha MASOOM jo Zulqarnan Hadir nai tahreer kea tha Queeta sy Ptv pa ata tha.
Zulfiqar Ali Aug 07, 2014 12:57pm
دیوارین، اور جنگل جیسا ڈراما بھی اب تک لوگ بھلا نھین سکی
Rahat Aug 07, 2014 01:10pm
@اظہرالحق: Great job... Best of luck
KAREEM MADAD HUNZAI Aug 07, 2014 07:32pm
dear sir, I love watch again PTV'S most popular Dramey. Every play had an good lesson and positive approach to change the society. I wish PTV could again produce such famous plays.. I am confident to say that other private channels can complete with PTV. Kareem Madad +923005584808
Mudassar Aug 08, 2014 12:39am
Hisaar. Lhr tv writer mirza ather baig was great drama quite different. . Dosra asman lhr tv
Asim Aug 08, 2014 01:50am
How could u forget "Rozi"
sania arooj Jul 21, 2015 11:50pm
No doubt..AWESOME drams & actors as well
hammad Jul 22, 2015 12:26am
where is Aghosh???
hammad Jul 22, 2015 12:26am
where is Aghosh??
Ahmed Zarar Jul 22, 2015 12:40am
Catch up the History 1- jhook sayyal 2-Zaar zubar pash 3-Baleela 4-Kanch ka Ghar 5-Shab Daeg 6-Suraj ka Saat saat 7-Ba Addab Ba Mulihiza 8-Mirza Ghalib Bunder Road Par 9- Taleem a balghan 10-Mara naam Mangu 11-Shaheen 12- Aab geena 13-Sitarra aur Mahr-un -Nisa 14-Children series Bachoon Ki Alaf laila 15 -First children sci-fi Tik Tik Company 16-Aik Muhabat Soo Afsana 17-Shahzoori 18-Ucha Buraj Lahore da 19 -Baradri Hotel 20- Arusa TO BE CONTINUED.............
Ahsan Areeb Jul 22, 2015 12:42am
All the list of dramas are very good..Very good effort..but every one is forgotten Drama Bhanndhan from Ptv islamabad centre..Thanks
saqib kiyni Jul 22, 2015 02:04am
You forgot mehandi drama, family front,teen bata teen, enak wala jin, or ap apne bote bhai ko bhi bhol gaye.
Naveed Jul 22, 2015 02:09am
Mashallah Buhat khoobsurat collection ka guldasta aapne katha kia hai Dawn news iske lye thnx lakin isme mujhe jo yaad aate hain 3 aur drame jin ka haq tha is collection me aana 1. Marvi 2.Nijaat 3.Aagosh.
Faiza Jul 22, 2015 03:06am
@اظہرالحق hawayen list main mojood hai :)
azmat Jul 22, 2015 05:48am
us waqat kay dramay zinda rahnay walay thay bohat ka zikar naheen waqat achha tha so har cheez achhai lagti thi ab to sirf MEEZAN main paki hui cheez he achhai lagti hay baqi kuch naheei
Arshad Jul 22, 2015 11:09am
God no play from Peshawar or Quetta centers this absolutely prejudice and condemn-able. Arshad
Muhammad Abdullah Jul 22, 2015 03:00pm
Some of the best dramas PTV have produced over the time. Cant find suitable words to comment. Simply the best!
ijaz ahmad Jul 22, 2015 03:08pm
pakistani puraney dramay sb achey lekhen mjy fifty fifty drama bht pasand ta
Muhammadi Sherazi Jul 22, 2015 03:12pm
@اظہرالحق Angaar Wadi" ka zikar bi hona chahiye
Muhammadi Sherazi Jul 22, 2015 03:13pm
Angaar Wadi ka zikar bi aya chahiye
رابعہ جمیل Jul 22, 2015 03:57pm
یہ ایک مکمل لسٹ ہے بس اس میں "سنہرے دن " ڈارمہ کی کمی بہت زیادہ محسوس کی گئی
رابعہ جمیل Jul 22, 2015 03:58pm
یہ ایک مکمل لسٹ ہے پاکستانی کلاسکل ہٹ ڈراموں کی،اس میں "سنہرے دن " کی کمی بہت زیادہ محسوس کی گئی
awais Jul 22, 2015 06:38pm
@اظہرالحق jnb hawaie be likhaaaaa
Ahmed Zarar Jul 23, 2015 01:59am
Baleela was a breeze in 1979 by Shuaib Hashmi Salima hashami Irfan khoosat Ali Ejaz first apearance of shahnaz Shaikh and may be first appearance of Asif Raza Mir.Famous dialogue BUF THE BUYOON by salima hashmi. dama was the first drama demolished and disappear by Zia rajeem due to un known reasons.When Ptv started its24 hours transmission,Late Khalid Mahmood was in charge of shift "Pakistan Zindabad" .He was trying to make this transmission colorful.He dug deep the archive of PTV libraries.On my request he try to get BALEELA from Lahore Center.The search ended at a dead end.The play was deleted ,even the chunk tapes were also deleted by the orders of anonymous hiddens .The drama is now untold history.
javed Jul 23, 2015 08:35am
Chhoti se Dunia Chhote Barre Log Deewaren (Which Was Sooper Dooper) Above All Dramas are not listed. Fake List of Dramas.
M.Rizwan Jul 23, 2015 10:30am
@اظہرالحق Hawain ka zikaer ha sir 10th number par isi drama ka zikar ha
amanat Jul 23, 2015 12:08pm
kia sona chandi, guest house, janjal pura, aanik wala jin, angar wadi , lag, or bohat se drama jo bohat makbol howe or sirf ptv pe chaley wo ptv k ne they. ye wo dramy hain jo is list main zaror hone chaye thy.
aftab Jul 23, 2015 07:47pm
your selection is good ,however there another twenty which can not be ignored.
IMRAN May 15, 2016 08:44am
Afsos k khalil ul rehman qamar sahb ka koi drama is fehrist mn shamil nhi.. E.g landa bazaar, Boota from toba tek Singh or Tum yehi kehna
Kiran May 15, 2016 11:04am
@Kashif Bashir worlld class darama
Rafaqat May 15, 2016 01:21pm
Where is "Ba Adab Ba Mulahiza Hoshiyar".
Rafaqat May 15, 2016 01:24pm
Where are following Dramas on the list ? 1. Ba Adab Ba Mulahiza Hoshiyar 2. Guest House 3. Khawaja & Sons 4. Shab Deg
Ash May 15, 2016 01:55pm
How could you forget Sooraj Kay Sath Sath. Legend. One of the best drama of its time.
feroz shah May 15, 2016 02:04pm
kash k aaj b aise drame bante
Mujtaba Hassan May 15, 2016 05:03pm
Drama Serial "Aagosh" is missing in this list which revolves around a mother who looses her kids.
ZAkir May 15, 2016 10:37pm
where is marvi serial ?
ZAkir May 15, 2016 10:37pm
where is marvi serial and Nijat serial ??
khan May 16, 2016 12:16am
the list is bigger than this..but i comment on actors ,,,some of them are all time legends ,,,,Khiyam sarhadi, Talat hussin and the best is Firdos Jamal and Ayub Khoso....
Nastaran Raza May 16, 2016 11:54am
سعدیہ امین اور فیصل ظفر کی بہت اچھی کوشش ہے۔بہت سے ڈراموں کے نام نہیں جن کا کافی لوگوں نے ذکر کیا وجہ یہ ہے کہ ہر ڈرامے کا نام نہیں دیا جاسکتالیکن بلاشبہ پی ٹی وی کا ہر ڈرامہ ایسا ہی ہے کہ اس کا ذکر ضروری سمجھا جاتا ہے۔میرے خیال میں پی ٹی وی واحد چینل ہے جس کے کریڈٹ پر کم ترین سہولیات میں بہترین ڈرامے ہیں۔
Shahbaz May 16, 2016 11:54am
Awesome list but Missing Marvi
Your Name May 16, 2016 12:24pm
Kashqol,aor nange pao bhi to behtreen drama hai
Muhammad Khalil May 16, 2016 01:01pm
Sab Dramy kamal k hen par bachon k dramy Ainak wala Jin ko b list men jaga mil jate to kia bat the us door ka ye b ek munfrid darama tha
Muhammad Khalil May 16, 2016 01:09pm
bachon ka drama Ainak wala Jin ko b list men jaga milni chahye mery khial men
Asif Ali May 16, 2016 02:00pm
Akhari chataan
Waseem Virk May 16, 2016 05:03pm
Is me PIARAY AFZAL q nazar nai aa raha. It is also a classic drama
Chota Shah May 16, 2016 08:48pm
Thank you for sharing. But what about, Taleem e balghan Rozi Ba Adab, Ba Mulaiza Hoshiyar Jhanjal Poora Khwaja & Son Reza Reza Kashkol Shub Daig Chand Girhan And much more. Kindly review your opinion
Ahmed Abdul Hameed. May 16, 2016 10:15pm
Sir : You missed "Alif Noon) of Ahmed Kamal Rizvi, best short drama's of Pakistan culture
Ahmed Abdul Hameed. May 16, 2016 10:15pm
Please include in your list " Alif NooN) of Ahmed Kamal Rizvi.
AHMED ZARAR May 17, 2016 01:12pm
Drama for kids* BAHDUR ALI (UNESCO award)*.AJAYAB KHANA by Iqbal Ansari it proved to be touchstone for NABEEL and MISHI KHAN. The army drama series* NISHAN-I-HYDER but they were long plays. UZMA Gillani with TALAT HUSSAIN got international award for *PANAH PART 1&2 on Afghan issue--*NASHAMAN . ALI EJAZ for *LAKHOON MAIN TEEN---*DUBAI CHALLO--*KHOOJI---*ALI BABA---first drama on conscience of Internet *DAAM-E-RASSI.*Drama from Quetta discovered ZABA BAKHTIAR in *TANSAN. musical drama with ASIF RAZA MIR and NAYER KAMAL * JINNAH SA QAID .*PUKAR from QUETTA center but the drama was stopped after two episodes.It was a historic series but be come history.*TISRA KINARA of RAHAT KAZMI now he is in direction in Bollywood movies. SOHAIL AHMED amazed people in *DIN and *KANCH GHAR. In last 10 YEARS there is not a single drama series from PTV production team to be remembered.
Humayun May 17, 2016 03:53pm
What a great way to cherish our memories.... we should be proud of our Producers / Writers / Actors