• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

گجرانوالہ: پی بی 97 کے نتائج کالعدم، دوبارہ پولنگ کا حکم

شائع August 5, 2014
فائل فوٹو—۔
فائل فوٹو—۔

گجرانوالہ: الیکشن ٹربیونل نے پی بی 97 گجرانوالہ کے 33 پولنگ اسٹیشنز کے انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے 33 پولنگ اسٹیشنوں کے انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ پولنگ کروانے کا حکم دیا ہے۔

مسلم لیگ (ق) کے امیدوار ناصر علی چیمہ نے مذکورہ حلقے کے انتخابی نتائج کو عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا۔

جن کا مؤقف تھا کہ نتائج میں دھاندلی کے ذریعے مخالف امیدوار کو کامیاب کرایا گیا تھا۔

ڈان ںیوز کے نمائندے کے مطابق الیکشن ٹریبیونل کے کاظم علی ملک نے کیس کی سماعت کے دوران تمام شواہد کی تصدیق کے بعد پی بی97 کے انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ اس حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے اشرف وڑائچ کامیاب ہو ئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024