• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

چین میں زلزلہ

شائع August 4, 2014

چین کے جنوب مغربی صوبے یونان میں شدید زلزلے کے بعد پیر کو بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژن ہوا کے مطابق اس پہاڑی صوبے میں اب تک کم از کم 381 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں زخمی ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کےمطابق زلزلے کا مرکز زیر زمین صرف دس کلو میٹر گہرائی میں تھا جو زیادہ تباہی کی وجہ بنا۔

تصاویر: اے ایف پی/ اے پی/ رائٹرز

سرکاری میڈیا کے مطابق، پانچ ہزار فوجیوں، پولیس اور آگ بجھانے والے عملے سمیت کُل سات ہزار کے قریب ایمرجنسی رضاکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

زلزلے سے کئی سڑکیں بھی تباہ ہوئیں اور مختلف علاقوں میں رابطہ منقطع ہوگیا۔

زلزلے کے بعد مسلسل بارشوں اور اس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث امدادی کارروائیوں میں دشواری کا سامنا ہے۔

زاہتانگ علاقے کا کیوجیا قصبہ زلزلے سے زیادہ متاثر ہوا جہاں سب سے زیادہ جانی نقصان کی اطلاعات ہیں ۔

ریسکیو عملے کے پاس ملبے کے اندر موجود زندہ افراد کو تلاش کرنے اور ملبہ ہٹانے کے آلات موجود ہیں ۔

چھ عشاریہ ایک شدت کے زلزلے سے بارہ ہزار گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے جبکہ تیس ہزار کو جزوی نقصان پہنچا۔

اس سے پہلے  1979 میں  اسی علاقے میں  زلزلے کی وجہ سے 15000 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔ اس زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 7.7 تھی۔

سرکاری ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی کے مطابق یہ اس پہاڑی صوبے میں  گذشتہ 14 برس میں  آنے والا شدید ترین زلزلہ ہے۔

زلزلے کے بعد علاقے میں سو سے زائد آفٹر شاکس محسوس ہو چکے ہیں۔