• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

ق لیگ، طاہر القادری پی ٹی آئی مارچ میں شامل ہو سکتے ہیں

شائع August 1, 2014
ڈاکٹر طاہر القادری، چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پریوز الہی کے درمیان ملاقات کا ایک منظر۔ — فائل فوٹو
ڈاکٹر طاہر القادری، چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پریوز الہی کے درمیان ملاقات کا ایک منظر۔ — فائل فوٹو

گجرات: پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری تیرہ اگست کو لاہور سے اسلام آباد کیلئے لانگ مارچ شروع کر سکتے ہیں۔

تاہم، طاہر القادری اس کا باضابطہ اعلان چوہدری شجاعت حسین کے ذریعے پی ٹی آئی کی قیادت سے کچھ ضمانتیں ملنے کے بعد ہی کریں گے۔

پی اے ٹی اور ق – لیگ میں موجود ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ ڈاکٹر قادری اور ان کے کارکن تیرہ اگست کی رات گجرات میں قیام کریں گے۔

اگلے روز یوم آزادی کے موقع پر ق- لیگ کے کارکن بھی ان کے ساتھ شامل ہوجائیں گے، جس کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکن راولپنڈی میں ایک رات گزار کر پندرہ اگست کو اسلام آباد کے لیے اپنا لانگ مارچ شروع کریں گے۔

ان ذرائع نے مزید بتایا کہ جی ٹی روڈ کے اطراف اضلاع اور ٹاؤنز میں مارچ کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں اور دونوں جماعتوں کے مقامی قیادتیں اپنے لیڈروں کے حتمی اعلان کے منتظر ہیں۔

ق- لیگ کے ایک سینئر رہنما نے بتایا کہ ڈاکٹر قادری چوہدری شجاعت کے ذریعے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اور پی اے ٹی نمائندوں کے درمیان ہونے والی بات چیت کے حتمی نتائج کے منتظر ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چونکہ ق-لیگ کی قیادت پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کی درمیان پل کا کردار ادا کر رہی ہے لہذا پی ٹی آئی نے ڈاکٹر قادری سے ایک ضمانت مانگی ہے۔

چوہدری شجاعت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ڈاکٹر قادری مسلم لیگ –ن کی حکومت ختم کرنے کی تحریک میں حصہ بننے کے بعد پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ق- لیگ کی رہنما نے مزید بتایا کہ جواب میں ڈاکٹر قادری نے کچھ مطالبے رکھیں ہیں، جنہیں چوہدری شجاعت حسین نے پی ٹی آئی قیادت تک پہنچا دیا ہے۔

اب ڈاکٹر قادری پی ٹی آئی کے جواب کے منتظر ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، چوہدری شجاعت نے پی ٹی آئی قیادت کو اکیلے تحریک نہ چلانے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ ان کے خیال میں پی ٹی آئی کے کارکن زیادہ عرصہ اسلام آباد میں دھرنا نہیں دے سکیں گے۔

ایک ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی نے ڈاکٹر قادری کے مطالبات کا جائزہ لینے کے لیے ایک پانچ رکنی سب کمیٹی بنائی ہے جو اگلے دو دنوں میں جواب دے گی۔

اس ذرائع نے دعوی کیا کہ عمران خان نے قومی اسمبلی کی تمام نشستوں پر ووٹوں کی گنتی کا مطالبہ لانگ مارچ میں حمایت حاصل کرنے کے لیے پی اے ٹی اور ق –لیگ کے مشورہ پر کیا تھا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر قادری تیرہ اگست کو گجرات میں چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر قیام کریں گے جبکہ چوہدری برادران اور پی اے ٹی کی مقامی رہنما ریلی کے دیگر شرکاء کی میزبانی کریں گے۔

ق- لیگ کے ایک اور ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر قادری لاہور سے روانگی سے تین دن پہلے اپنے اسلام آباد مارچ کا اعلان کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024