• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستانی سیلبرٹیز کی عید

شائع July 30, 2014
IMGtvGsTw
IMGtvGsTw

عید مسلمانوں کا ایک ایسا تہوار ہے، جسے ہر خاص و عام نہایت ذوق و شوق سے مناتا ہے۔ پاکستانی سیلبرٹیز بھی عید کو اپنے ہی خاص انداز میں مناتے ہیں، لیکن اس پر مسرت موقع پر بھی وہ اپنے چاہنے والوں کو نہیں بھولتے اور انٹر نیٹ پر اپنے پیغامات کے ذریعے اپنے فینز کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرتے رہتے ہیں۔

مشہور میزبان اور وی جے انوشے اشرف اس عید پر ٹوئٹر پر اپنے پیغام کے ذریعے محبت اور امن و سکون کی دعا کرتی ہوئی نظر آئی ہیں۔

پاکستان کی سپر ماڈل سبل چوہدری نے مہندی سے سجے اپنے ہاتھوں کی تصویر اپنے فینز کے ساتھ شیئر کی ہے۔

اس کے ساتھ ہی عید الفطر کے دوسرے روز بھی وہ بہت خوش ہیں، جس کا اظہار انھوں نے اپنے پیغام میں کیا ہے۔

اپنے گانے ‘ماہیا’ سے شہرت حاصل کرنے والی عینی خالد نے عید پر اپنی ایک خود سے کھینچی ہوئی تصویر(سیلفی ) پوسٹ کی ہے، جس میں اُن کے ہاتھوں میں سجی مہندی نمایاں ہے۔

مشہور ماڈل اور اداکار حمائمہ ملک ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک تصویر میں بھارتی ڈائریکٹر مہیش بھٹ کے ہمراہ موجود ہیں، جس میں وہ ہندوستان میں اپنی پہلی عید پر ملنے والی عیدی دکھا رہی ہیں۔

مشہور کامیڈین علی گل پیر ٹوئٹر پر اپنے چاہنے والوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے نئے گانے کی پروموشن میں بھی مصروف ہیں۔

مشہور اداکار صنم سعید فلسطینی عوام کو دعاؤں میں یاد رکھتے ہوئے اپنے فینز کو چاند رات اور پھر عید کی مبارک باد دے رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024