• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

منی لانڈرنگ کیس: الطاف حسین کی ضمانت میں توسیع

شائع July 29, 2014
متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین ۔ — فائل فوٹو
متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین ۔ — فائل فوٹو

کراچی: لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے منی لانڈرنگ کیس میں متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کی ضمانت میں دسمبردوہزار چودہ تک توسیع کر دی۔

الطاف حیسن کو اپنی ابتدائی ضمانت کی معیاد ختم ہونے کے بعد اکتیس جولائی کو پولیس انٹرویو کیلئے پیش ہونا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق، میٹروپولیٹن پولیس نے پیر کے روز الطا ف حیسن کوان کے وکلاء کے ذریعے ضمانت میں توسیع کے حوالے سے آگاہ کیا۔

الطاف حسین نے اس خبرپر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اندازہ تھا کہ ضمانت کی تاریخ میں توسیع کردی جائے گی اور یہ پیش رفت برطانوی قانون کے مطابق معمول کاحصہ ہے۔

انہوں نے اپنے کارکنوں،چاہنے والوں اورہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پوری قانونی کارروائی کے دوران مکمل صبروتحمل کامظاہرہ کریں۔

دو دہائیوں پہلے خود ساختہ جلا وطنی اختیار کرنے والے ایم کیو ایم کے رہنما کو منی لانڈرنگ کیس کی مہینوں تحقیقات کے بعد تین جون کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

تاہم، سات جولائی کو انہیں رہا کر دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024