کراچی میں ایک ہفتہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی
کراچی: کے ای (کراچی الیکٹرک) نے کراچی کو ایک ہفتے کے لیے لوڈ شیڈنگ سے مستثنی قرار دےدیا ہے۔
کے ای کے مطابق عید سے قبل پیر سے اگلے پیر تک شہر میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
ترجمان کے جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کے ای نے صارفین کے لیے عید پیکج کا اعلان کیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ ادارے کی جانب سے لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہر میں کسی بھی قسم کی فنی خرابی کی وجہ سے بجلی کی بندش کا سامنا ہوسکتا ہے .
یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے عید کی تعطیلات کے دوران گزشتہ پانچ سالوں سے لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے ، البتہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہمیشہ بجلی کی بندش کا امکان موجود رہتا ہے۔
کی ای کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے صرف ان علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے جہاں بجلی چوری زیادہ اور درمیانے درجے کی ہے، تاہم عید کے ہفتے کے دوران کراچی کے کسی بھی علاقے کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اوور لوڈنگ اور تکنیکی خرابیاں دور کرنے کے لیے کے ای کی آپریشنل ٹیمیں موجود رہیں گی جو شہر بھر میں آ ٹھ آٹھ گھنٹے کی تین شفٹوں میں 24 گھنٹے کام سر انجام دیں گی۔