• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

افطار کے وقت فلم دکھانے پر اسلام آباد کا واحد سینما سیل

شائع July 27, 2014

اسلام آباد : اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کے واحد سینما سنی پلیکس سیل کرتے ہوئے اس کے پانچ ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے۔

ہفتے کے روز یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سینٹورس مال میں واقع اس سینما گھر میں افطار کے وقت فلم دکھائے جانے پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کی۔

انتظامیہ نے احترام رمضان آرڈنینس کے تحت سینماءکو غیرمعینہ مدت تک کے لیے بند کردیا ہے، اس آرڈنینس کے تحت افطار اور تراویح کے اوقات میں فلموں کی نمائش پر پابندی عائد ہے۔

وفاقی دارالحکومت کے رہائشیوں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ انہیں عید الفطر کے دنوں میں تفریح کے اس ذریعے سے محرومی کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ شہر میں کوئی اور سینما موجود نہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالستار احسانی نے کہا کہ ایک شہری کی شکایت پر ہم نے شاپنگ مال میں چھاپہ مارا اور سائن پلیکس کو رمضان کے دوران فلم کی نمائش کرنے پر سیل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کی شاپنگ کے لیے شاپنگ سینٹر میں موجود افراد میں افراتفری اور خوف کی لہر دوڑ گئی تھی۔ یہ بات قابل توجہ ہے کہ بیس لاکھ افراد کے اس شہر کیلئے یہ واحد تفریحی مرکز ہے۔

عبدالستار احسانی نے کہا کہ اس وقت میں یہ تو بتانہیں سکتا کہ سینما کب تک دوبارہ کھلے گا، رمضان آرڈنینس کے تحت سینما پر جرمانے کے ساتھ ساتھ اسے چھ ماہ تک کے لیے بند بھی کیا جاسکتا ہے، جبکہ گرفتار ملازمین کے خلاف بھی اسی آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں ماضی میں تین سینما موجود تھے، نیف ڈیک، میلوڈی اور ستارہ مارکیٹ، جو مختلف وجوہات کی بناءپر بند ہوگئے تھے۔

سینٹورس میں اکثر آنے والے ایک شخص محمد اشتیاق نے کہا" ایک شہری کی حیثیت سے مجھے سینما کی بندش پر شدید تحفظات ہیں، میں متعلقہ حکام سے درخواست کرتا ہوں کہ عید کے موقع پر سینماءکو کھول دیا جائے، کیونکہ وفاقی دارالحکومت میں تفریح کا کوئی متبادل ذریعہ موجود نہیں۔

تبصرے (6) بند ہیں

AMIR Jul 27, 2014 03:02pm
جس نے یہ خبر لگائی ہے... اس نے یہ کیوں نہیں لکھا کہ احترامَ رمضان آرڈینس جو کے پہلے سے موجود تھا.. اس پر عمل کیوں نہیں کیا اس سینما کی انتظامیہ نے! رمضان کا احترام لازم تھا کہ یہ فلم بینی کا ٹھرک؟ کسی کے پاس کوئی جواب ہے؟ ڈان اردو کے کچھ صحافتی عملے کو رہنمائی کی اشد ضرورت ہے.
Sami Ullah Jul 27, 2014 03:52pm
@AMIR: bilku, theek kaha amir bhai nay
Imran Ahmad Jul 27, 2014 09:03pm
ٹی وی پر جو مسخرہ اور لچر پن ہوتا ہے اس سے رمضان کے احترام میں اضافہ ہوتا ہے؟
zaman butt Jul 28, 2014 07:42am
inthai ghalata iqdam hy, senturus ka yecinma bilkul char dewari mein hy aur uss shoping mol ke balai manzil par hy wahaan wohi jata hy aur ja sakta hy jis ko film deikhna maqsood hy i liey ussy bund krna khawa ramzan act mein he sahi to phir logon ko bhe bund kia jaya, ye kia darama hy aisy ab kam nahi chaly ga
Miteen Ali Jul 28, 2014 04:24pm
Very good action taken by management. It must be sealed until further notice. Centaurus in the recent year has became the one of the largest illegitimate actions providing place for daters and couples. Also many of the illegitimate couples take advantage of Cineplex to spend quality Non Islamic time with each. They must follow Islamic values, specially in Ramadan. Money is not always the best thing, they should learn and it must be closed for 6 months at least.
Nadeem Jul 29, 2014 09:27am
رمضان کا احترام سب پر فرض ہے پر یہ سینما اس لیے نہیں سیل ہوا کے افطاری کے وقت فلم دکھائی ہے اس لیے ہوا ہے کہ ملا نے اپنے ملا راج کا احساس دلایا ہے. ورنہ احمدیوں کا قتل رمضان میں کرنا اور یہ کہنا یہ عید کا تحفہ ہے اور لاشوں کے سامنے بھنگڑے ڈالنا سرا سر غیر اسلامی ہے. خدا ہم سب کو ہدایت دے.

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024