• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:42pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 4:49pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:42pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 4:49pm

اورکزئی: مکان میں دھماکا، کمانڈر سمیت 5 جنگجو ہلاک

شائع July 25, 2014
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے لوئر اورکزئی میں جمعرات کی رات ایک دھماکے میں مبینہ طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک کمانڈر سمیت پانچ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دھماکا آوٹ میلہ کے ایک گھر میں ہوا، جس کی وجہ سے وہاں موجود پانچ مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعہ میں عامر سلام نامی ایک جنگجو کمانڈر بھی ہلاک ہوا۔

اورکزئی ایجنسی طالبان جنگجوؤں کا مضبوط گڑھ ماناجاتاہے۔

یہ قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں ایک امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے ٹی ٹی پی کے سابق سربراہ حکیم اللہ محسود کا اہم ٹھکانا بھی تھا۔

سیکورٹی فورسز کئی سالوں سے اورکزئی میں شدت پسندوں سے لڑتی آئیں ہیں اور ان کا دعوی ہے کہ آپریشن کے تین سالوں میں انہیں نے لوئر اور اپر اورکزئی میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کئے۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2025
کارٹون : 20 اپریل 2025