یتیم بچوں کیلئے امریکی تعلیمی وظائف
پاکستان میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 2003 سے اب تک پندرہ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں ہزاروں خواتین بیوائیں اور بچے یتیم ہوگئے ہیں۔ ان متاثرین کی امداد کے لیے یوایس ایڈ نے پچیس ملین ڈالرز کی لاگت سے ایک تین سالہ سپورٹ پروگرام شروع کیا ہے جس کا مقصد انفرادی، خاندان اور برادری کی سطح پر تشدد سے متاثر ہونے والے افراد کی امداد کرنا ہے۔
امریکی حکومت نے یو ایس ایڈ کی مدد سے خیبر پختونخوا اور فاٹا کے 2685 یتیم بچوں کو تعلیمی اسکالر شپ سے نوازا ہے جبکہ مجموعی طور پر چار ہزار تعلیمی اسکالر شپ دی جائیں گی۔
یہ اسکالر شپ ان بچوں کو دی جائیں گی جو تنازعات کے نتیجے میں اپنے خاندان سے محروم ہو چکے ہیں۔ تصاویر : نوید یوسفزئی