• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

شیوسینا کے ارکان اسمبلی نے ہندوستانی مسلمان کا روزہ تڑوادیا

شائع July 23, 2014
کچن کے نگران ارشد زبیر۔تصویر بشکریہ این ڈی ٹی وی۔
کچن کے نگران ارشد زبیر۔تصویر بشکریہ این ڈی ٹی وی۔

نئی دہلی: ہندوستانی دارالحکومت نئی دہلی میں شیو سینا سے تعلق رکھنے والے ایک قانون ساز نے مبینہ طور پر ایک مسلمان کا روزہ تڑوادیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ دہلی میں واقع مہاراشترا حکومت کے سرکاری گیسٹ ہاؤس میں پیش آیا جہاں کچن کے نگران ارشد زبیر کو روٹی چبانے پر مجبور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تنازعہ اس وقت کھڑا ہوا جب ارکان پارلیمنٹ کو کھانا پیش کیا گیا، جس کے پسند نہ آنے پر ارشد کو طلب کیا گیا اور انہیں زبردستی روٹی چبانے پر مجبور کیا گیا جس کے باعث ان کا روزہ ٹوٹ گیا۔

ادھر شیو سینا نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے اپنے خلاف سازش قرار دیا ہے۔

تنازعے میں شامل ایم پی شریکانت شندے کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی کا روزہ نہیں تڑوایا۔ ہمارے خلاف یہ الزامات غلط ہیں۔ ہم صرف خراب سروس اور کھانے کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے۔

پارٹی کے قانون سازوں کا کہنا ہے کہ وہ خراب سروس کے حوالے سے شکایت کرتے رہے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ خراب کھانے کے علاوہ انہیں انتہائی چھوٹے کمروں میں ٹھہرایا جاتا ہے۔

واقعے کے باعث ہندوستان مسلمانوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے جنہوں نے مقامی کمشنر کو شکایت بھی درج کروادی ہے۔

واقعے کے بعد سرکاری گیسٹ ہاؤس کے ملازمین نے ہڑتال کردی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

A.A Jul 25, 2014 01:45pm
This is reality of so called Indian secular democracy.

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024