• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سندھ: دیہاتیوں کے ہاتھوں 'ہندوستانی' چیتے کا بچہ ہلاک

شائع July 21, 2014
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

بدین: دیہاتیوں نے مبینہ طور پر ہندوستان سے سندھ میں داخل ہونے والے چیتے کے ایک بچے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

یہ واقعہ ہفتہ کی رات نندو شہار ٹاؤن کے قریب گاؤں محمد موسیٰ خاص خیلی میں پیش آیا ، جہاں دیہاتیوں نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے تین دن پہلے اس چیتے کے بچے کو پہلی بار دیکھا جو بچوں پر حملہ کی کوشش کر رہا تھا۔

اس پر انہوں نے ہفتہ کی رات کھیتوں میں سوئے ہوئے چیتے کے بچے کو گولی مار دی۔

محکمہ جنگلی حیات کے حکام پر مشتمل ایک ٹیم اتوار کو گاؤں پہنچی اور چیتے کی نعش کو ساتھ لے گئی۔

یاد رہے کہ دو ہفتے پہلے ننگر پار کے ایک گاؤں میں لوگوں نے دو چیتوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ یہ دونوں چیتے بھی سرحد پار سے یہاں آئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024