• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

کپل شرما کی فین ہوں: ثمینہ پیرزادہ

شائع July 11, 2014
بشکریہ ٹائمز آف انڈیا—۔
بشکریہ ٹائمز آف انڈیا—۔

پاکستانی خاتون اداکار اور فلم میکر ثمینہ پیرزادہ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ انڈین کامیڈی اداکار کپل شرما کی بہت بڑی فین ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں ثمینہ پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میں کپل شرما کی مداح ہوں اور کامیڈی نائٹس وِد کپل میرا پسندیدہ شو ہے۔

ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ میں کپل کو ایک بڑا کامیڈی اداکار سمجھتی ہوں کیوں کہ مجھے اُس میں لاہور کے مانے ہوئے مزاحیہ اداکاروں کی جھلک نظر آتی ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا انڈین شوز پاکستان میں پسند کیے جاتے ہیں، اُن کا کہنا تھا کہ ہم بہت سے ہندوستانی شوز دیکھتے ہیں، جن میں بالیکا وادھو، اتارن اور کامیڈی نائٹس وِد کپل شامل ہیں۔

ثمینہ پیرزادہ کے مطابق انڈین شوز کی سب سے خاص بات اُن کا وسیع پیمانے پر بنایا جانا ہے، یہی چیز اُن کو پاکستانی شوز سے ممتاز بناتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی شوز زیادہ تر حقیقت پر مبنی اور ڈرامائی تاثر لیے ہوئے ہوتے ہیں۔

ثمینہ پیرزادہ کے مطابق پاکستانی شو 'نور پور کی رانی' کا انڈین عوام تک پہنچنا ہمارے لیے نہایت خوشی کی بات ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری طاقتور خواتین کاپاور ہاؤس ہے۔

میں خواتین کے حقوق کی علمبردار ہوں اور میں نے اپنی زندگی میں بہت سے مشکل فیصلے کیے ہیں۔

ثمینہ کے مطابق میںنے نہایت کم عمری میں فلم 'بازارِ حسن' سے اپنے کریئر کا آغاز کیا اور نیشنل ایوارڈ حاصل کیا۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا خواتین کے حقوق کی حامی ہونے میں انھیں مشکلات کا سامناکرنا پڑا، ثمینہ پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میں مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ بہت نرم بھی ہوں اور اس سے مجھے بہت مدد حاصل ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ثمینہ پیرزادہ کو ڈرامہ سیریل 'زندگی گلزار ہے' مں ان کے کردار کی وجہ سے انڈیا میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024