• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

وزیراعظم کا کراچی کیلئے میٹرو بس سروس کا اعلان

شائع July 10, 2014
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

کراچی: وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں تیز ترین ٹرانسپورٹ سسٹم گرین لائن کے نام سے میٹروبس منصوبے کی فوری تعمیر کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں تیز ترین ٹرانسپورٹ سسٹم گرین لائن کی فوری تعمیر کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی میں میٹروبس روٹ کے لیے 15 ارب روپے فراہم کرے گی۔


مزید پڑھیں: وزیراعظم کراچی میں نامکمل ترقیاتی منصوبوں پر برہم


ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے ٹرانسپورٹ کے مسائل کا ہمیں پوری طرح اندازہ ہے، کراچی کے شہریوں کے لیے انقلابی ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کریں گے۔

منصوبے کی تفصیلات کے مطابق صوبائی اور بلدیاتی حکومت کے حصےکی رقم بھی وفاق اداکرےگا جبکہ کراچی گرین بس کاروٹ 25.4کلو میٹر طویل ہوگا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے کے ذریعے اہلیان کراچی کے ٹرانسپورٹ مسائل میں کمی آئی گی جبکہ منصوبہ لاہور میٹرو کے معیار اور رفتار سے تعمیر کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024