• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

‫اسرائیل کا غزہ کی پٹی پر دوبارہ حملہ‬

شائع July 9, 2014

اسرائیلی جنگی طیاروں کے غزہ پر ایک بار پھر جارحیت سے متعدد فلسطینی ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں، اس دوران پچاس سے زائد اسرائیلی حملے دیکھنے میں آئے اور خطے میں ایک بار پھر کسی بڑی جنگ کے آثار نظر آنے لگے ہیں۔ اسرائیلی فضائیہ نے 'آپریشن پروٹیکٹیو ایج' کے تحت تیس مقامات کو ہدف بنایا۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر جاری فضائی کارروائی کے دوسرے روز اب تک اٹھائیس فلسطینی ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اے ایف پی فوٹو

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ سات راکٹوں کو جنوبی شہر اشدود میں فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا جبکہ پانچ راکٹ نتيفوت میں تباہ کیے گئے۔ اے ایف پی فوٹو

اسرائيلی فوج نے تازہ کارروائی میں حماس کے چار کارکنوں کو ہلاک کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ رائٹرز فوٹو

فوج کے مطابق حماس کے یہ کارکنان اسرائیلی سمندری حدود کے قریب پہنچ کر ایک فوجی اڈّے کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ اے ایف پی فوٹو

اسرائیل اور حماس کے درمیان تازہ کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب تین اسرائیلی اور ایک فلسطینی نوجوان کی ہلاکتیں ہوئیں۔ رائٹرز فوٹو

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ پیر کو حماس کی جانب سے ایک گھنٹے میں 40 راکٹ داغے گئے۔ رائٹرز فوٹو

اسرائیلی حکام نے غزہ کی پٹی سے 40 کلومیٹر کے فاصلے میں تمام علاقوں میں سکول اور موسم گرما کے کیمپ بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ اے ایف پی فوٹو

حماس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی شہریوں پر مظالم سے باز نہ آیا تو وہ جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔ رائٹرز فوٹو

اسرائیلی حکام کے مطابق حماس کے راکٹ حملوں نے اسرائیل کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ رائٹرز فوٹو

خیال رہے کہ سنہ 2012 کے بعد سے اسرائیل کی جانب سے اسلامی تنظیم حماس کے خلاف یہ پہلا بڑا حملہ ہے۔ اے ایف پی فوٹو