• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

مری کے بیٹے نے قبائلی سرداروں کا نظام مسترد کر دیا

شائع July 8, 2014
میر حربیار مری۔ —فائل فوٹو
میر حربیار مری۔ —فائل فوٹو

کوئٹہ: خود ساختہ جلا وطن بلوچ قوم پرست رہنما میر حربیار مری نے کہا ہے کہ اگر قبائلی نوابوں اور سرداروں کے اختیارات علیحدگی تحریک چلانے والے قوم پرستوں کے حوالے نہ کیے گئے تو آزاد بلوچستان کو انگولا اور شمالی کوریا جیسے مسائل کا سامنا ہو گا۔

انہوں نے لندن سے یہاں صحافیوں کو بھیجے گئے ایک بیان میں مری قبیلے کے نواب بننے کی بھر پور کوششیں کرنے والے اپنے دو بھائیوں جان گیز اور مہران کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

'نوابوں، قبائلی سرداروں اور قبائلی عمائدین کی تقرریاں پسماندگی اور اُس بلوچ مخالف نظام کا حصہ ہیں، جسے بلوچستان میں برطانوی حکمرانوں کے نمائندے نے متعارف کرایا تھا۔

حربیار کے مطابق یہ نظام شروع سے ہی بلوچ تحریکِ آزادی اور بلوچ عوام کے مفادات کے منافی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچ قوم پرست رہنماؤں اور نوجوانوں کو حق اور مینڈیٹ حاصل ہے کہ وہ بلوچستان سے متعلق فیصلے کریں کیونکہ یہی لوگ 'آزادی کی کوششوں میں اپنی جانیں قربان کرتے آئے ہیں'۔

'میرے بھائیوں جان گیز اور مراان سمیت مری قبیلے کے نواب اور سردار تحریک آزادی میں اپنا حصہ ڈالنے کے بجائے پارلیمنٹ کو فوقیت دینے والے بلوچستان نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کے ارکان اسمبلی کے راستے پر چل رہے ہیں'۔

حربیار کا مزید کہنا تھا کہ مینگل قبیلے کے سردار بلوچ عوام کے حقوق کے لیے قربانیاں دینے کے بجائے اپنا اثر و رسوخ قائم رکھنے کے لیے سیاست کر رہے ہیں۔

'کچھ لوگوں کو بطور نواب اور قبائلی سردار حکمرانی کی اجازت دینے والی قومیں ہمیشہ پسماندہ اور شورش کا شکار رہتی ہیں۔ دوسری جانب تبدیلی قبول کرنے والی قومیں مثلاً ناروے اور سوئیڈن ترقی یافتہ اور پھلتی پھولتی ہیں'۔

حربیار کے مطابق، ان کے مرحوم والد نواب خیر بخش مری نے بلوچ لوگوں کے روشن اور تابناک مستقبل کے لیے ایک مکتبہ فکر کو اپنایا اور پھر جدو جہد کرتے ہوئے تکلیفیں اور مشکلات برداشت کیں۔

'نواب خیر بخش مری کے وارث ان کے بچے اور قبیلہ ہی نہیں بلکہ تمام بلوچ عوام ہیں'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچ عوام اگر اپنی شناخت بچانا اور مہذب معاشروں میں شمار ہونا چاہتے ہیں تو انہیں نواب یا قبائلی رہنماؤں کے بجائے پختہ سوچ رکھنے والے لیڈروں کی ضرورت ہے۔

'ہم قبائلی نظام کے مخالف نہیں بلکہ ہم نواب اور سرداری نظام کے خلاف ہیں'۔

تبصرے (3) بند ہیں

alina Jul 08, 2014 04:48am
He is a tratitor sitting in uk he must be arrested.
qambarmehrab baloshi Jul 08, 2014 01:12pm
Men hairbiyar mari ki is bayan ki hemayat krta hon k aur hair biyar ko salut karon gi jis ne sardari nezam ko mustard kia
Anwar Amjad Jul 09, 2014 10:55pm
By rejecting Sardari system, Harbiyar Marri wants to project himself as a modern and civilized leader to please his hosts. But in which developed country racial politics is allowed? The kind of statements which our ethnic nationalist leaders make so routinely in the media will land them in jail in Norway or Sweden where racial discrimination is a serious crime. If he is really a progressive leader then he should try to represent all the people of Balochistan and not only Baloch.

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024