• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نائیجیریا: 60 سے زائد لڑکیاں بوکو حرام کی قید سے فرار

شائع July 7, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

میدوگوری: نائیجیریا کے شمال مشرق میں ایک شدت پسند گروپ بوکو حرام کی قید سے 60 سے زائد لڑکیوں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ہیں جنہیں گزشتہ مہینے اغوا کیا گیا تھا۔

تاہم، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بھی تقریبا 200 سے زائد لڑکیاں شدت پسندوں کی قید میں ہیں۔

مقامی سیکیورٹی اہلکار کہنا تھا کہ انہیں ہفتے کے روز یہ اطلاع ملی تھی کہ تقریبا 63 مغوی خواتین اور لڑکیاں واپس اپنے گھر چلی گئی ہیں۔

میدوگوری میں اعلیٰ سیکیورٹی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ان لڑکیوں کے شدت پسندوں کی قید فرار ہونے کی خبر کی تصدیق تصدیق کی ہے۔

سیکیورٹی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ان خواتین و لڑکیوں نے اس وقت فرار ہونے کی کوشش کی جب شدت پسند جنگ کے لیے گئے ہوئے تھے۔

اسی دوران ہفتے کے روز ریاست بورنو کے ضلع دمبوآ میں شدت پسندوں اور فوج کے درمیان ایک تصادم ہوا جس میں 53 شدت پسند ہلاک اور فورسز کے چھ اہلکار ہلاک ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے پولیس اسٹیشن پر اس وقت حملہ کیا جب اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد دیہاتوں میں گشت پر تھی۔

فوجی ترجمان اور حکومت کی جانب سے اب تک اس نئی پیش رفت پر کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔


مزید پڑھیں: نائجیریا میں مزید 60 لڑکیاں اغوا


خیال رہے کہ گزشتہ مہینے چوبیس جون کو شمال مشرقی نائیجیریا میں افریقی شدت پسند گروپ بوکو حرام نے 60 سے زائد خواتین اور لڑکیوں کو اغوا کر لیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024