• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جامشورو کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم، آٹھ ہلاک

شائع July 6, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

کراچی: پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو میں نوری آباد کے قریب ایک ٹریلر اور مسافر بس میں تصادم سے کم سے کم آٹھ افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام نے اس واقعہ میں آٹھ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ سپر ہائی وے پر نوری آباد کے مقام پر پیش آیا۔

حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس حیدرآباد سے کراچی آرہی تھی۔

واقعہ کے بعد امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئیں، جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔


نورشہروفیروز میں دو ٹرالوں میں تصادم


اسی دوران اتوار کی صبح ضلع نوشہروفیروز کے علاقے ناگو شاہ کے قریب قومی شاہراہ پر دو ٹرالروں میں تصادم ہوا جس کے بعد ان میں آگ لگ آگئی۔

حادثے میں دونوں ٹرالروں کے ڈرائیورز جھلس کر ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

پولیس کے مطابق دونوں ٹرالر پنجاب سے کراچی جارہے تھےکہ نانگو شاہ کے مقام پر دونوں میں تصادم ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد دونوں ٹرالروں میں شدید آگ لگ گئی جس کی وجہ سےدونوں ڈرائیوروں کی ہلاکت ہوئی۔

ہلاک ہونے والے ڈرائیوروں کی شناخت محمد یوسف بھٹی اور شاہن دایو کے ناموں سےہوئی ہے جن کا تعلق پنجاب کے علاقے وہاڑی سے تھا۔

اطلاع ملنے پر نوشہروفیروز اور مورو سے فائربریگیڈ طلب کی گئی۔

جامشورو سے راشد شیخ کی اضافی رپورٹنگ۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024