• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

میرا قد 8 فٹ ہے۔ بہاولپور کے نوجوان کا دعویٰ

شائع July 5, 2014
پاکستان کے سب سے پستہ قد طیب  نے وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں آٹھ فٹ قد کا دعویٰ کرنے والے ضیاء رشید سے ملاقات کی۔ —. فوٹو آئی این پی
پاکستان کے سب سے پستہ قد طیب نے وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں آٹھ فٹ قد کا دعویٰ کرنے والے ضیاء رشید سے ملاقات کی۔ —. فوٹو آئی این پی

بہاولپور: ضیا رشید، جن کا دعویٰ ہے کہ اٹھارہ برس کی عمر میں ان کا قد 8 فٹ ہوچکا ہے، کل بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں اپنے برین ٹیومر کے کامیاب آپریشن کے بعد گھر منتقل ہوگئے۔

ضیا رشید وہاڑی کے گاؤں 94/ڈبلیو بی کے رہائشی عبدالرشید کے بیٹے ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ وہ سب سے کم عمر لڑکے ہیں جن کا قد 8 فٹ ہوچکا ہے۔

بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال کے ڈاکٹر محمد ارشاد کہتے ہیں کہ یہ لڑکا ’’پچوٹری اڈینوما‘‘ میں مبتلا تھا اور اس کو چند روز پہلے یہاں داخل کیا گیا تھا۔ نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر محمد یاسین نے یہ آپریشن کیا۔

اس نوجوان لڑکے کا ایک آپریشن لاہور جنرل ہسپتال میں بھی کیا گیا تھا، لیکن اس سے وہ صحتیاب نہیں ہوسکا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024