• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وزن کم کرنے کیلئے 5 مفید مشروبات

شائع July 5, 2014
۔ — بشکریہ وکی میڈیا کامنز
۔ — بشکریہ وکی میڈیا کامنز

موٹاپا نہ صرف جسمانی خوبصورتی ختم کرتا ہے بلکہ یہ مختلف امراض کا بھی سبب بنتا ہے، تاہم کچھ مشروبات یا جوسز چربی جلانے کا عمل تیز کر کے آپ کو جلد اس سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ان میں سے یہ پانچ بہت زیادہ موثر ثابت ہوتے ہیں۔


ڈیٹوکس جوسز


ڈیٹوکس جوسز اضافی وزن میں کمی کے خلاف جنگ میں موثر ہتھیار ثابت ہوتا ہے، اسے سنگترے اور سبزیوں یا ان دونوں کے امتزاج سے با آسانی تیار کیا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر چکوترے اس حوالے سے بہت طاقتور ڈیٹوکس ثابت ہوتا ہے جو جسم کے اندر سے تمام زہریلا مواد ختم کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ ادرک، گاجریں یا سیب بھی اس حوالے سے بہت موثر ثابت ہوتے ہیں کیونکہ اس سے نظام ہاضمہ زیادہ کام کرنے لگتا ہے، اس طرح یہ جسمانی وزن کا سب سے تیز اور قدرتی طریقہ ہے۔


سبزیوں کا جوس


سبزیوں کے جوس بھی وزن میں کمی لانے کیلئے طویل المعیاد بنیادوں پر فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، اگر مختلف سبزیوں کو الگ الگ یا ملا کر استعمال کیا جائے تو یہ موٹاپے کی جنگ میں بہت موثر ہتھیار ثابت ہوتا ہے جبکہ اس سے جسم میں نقصان دہ مواد بھی ختم ہوتا ہے۔اس کے علاوہ یہ جوسز آپ کے جسم کو صحت مند رکھنے اور ہارمونز لیول کو متوازن رکھتے ہیں، جس سے کئی بیماریوں کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔


سبز چائے


سبز چائے سینکڑوں برسوں سے اپنے مختلف فوائد کیلئے استعمال کی جا رہی ہے، جن میں سے ایک وزن میں کمی بھی ہے۔ اگرچہ گرین ٹی سے چند پونڈ وزن ہی کم ہوتا ہے تاہم یہ آپ کی خوراک میں زبردست اضافہ ثابت ہوتی ہے۔ روزانہ ایک کپ سبز چائے کا استعمال آپ کو تمام اینٹی آکسیڈنٹ فراہم کرتا ہے اور میٹابولزم کو بڑھا کر چربی جلانے کا عمل تیز کر دیتا ہے۔


فروٹ جوسز


پھلوں کا جوش مزیدار، بنانے میں آسان اور غذائیت، وٹامنز اور منرلز سے بھر پور ہوتا ہے، اگرچہ سینکڑوں پھلوں کا جوس بنا کر استعمال کیا جاسکتا ہے مگر کرین بیری اور ناشپاتی ایسے 2 پھل ہیں جو سب سے زیادہ مزیدار، زیادہ موثر اور وٹامن سی کی مقدار جسم تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ یہ نہ صرف جسمانی وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ یہ جسمانی توانائی بڑھاتے ہیں اور جسم کو درکار تمام ضروری وٹامنز اور پروٹینز بھی فراہم کرتے ہیں۔


بلیک کافی


سب سے آخر میں دنیا کے مقبول ترین مشروبات میں سے ایک بلیک کافی موجود ہے، جس کے متعدد طبی فوائد ہیں، جو نہ صرف مختلف اقسام کے کینسر کا خطرہ کم کرتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ میٹابولزم کو بڑھا کر چربی گھلانے کا عمل بھی تیز کر دیتی ہے۔ یہ تلخ مشروب ذیابیطس اور امراض قلب کے خطرے کی روک تھام کیلئے بھی مفید ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024