• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ایکنک اجلاس، 440ارب کے 12 منصوبوں کی منظوری

شائع July 3, 2014
فوٹو۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔ اے پی پی

اسلام آباد : ایکنک نے کراچی لاہور موٹر وے منصوبے کے لیے زمین کی خریداری اور سکھر ملتان سیکشن کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی،ایکنک نے 440ارب روپے سے زائد مالیت 12 منصوبوں کی منظوری دی۔

ایکنک کا اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں وفاقی وزارء اور صوبوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

ایکنک نے کراچی لاہور موٹروے کے سکھر ملتان سیکشن کی منظوری دی، جس پر 259ارب روپے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ اکتوبر 2017تک مکمل کر لیا جائے گا، منصوبے کے لیے دس فیصد رقم وفاقی حکومت فراہم کرے گی جبکہ باقی رقم چین کی حکومت قرض کی شکل میں دے گی۔

ایکنک نے لاہور کراچی موٹروے کے لیے زمین کی خریداری کے منصوبے کی بھی منظوری دے دی جس پر 51 ارب روپے لاگت آئے گی۔

اجلاس میں گوادر فری ٹریڈ زون منصوبے کے لیے زمین کی خریدری، حسن ابدال حویلیاں ایکسپریس وے، وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم اور قلات،چمن کوئٹہ روڈ کی تعمیر وبحالی کے منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔

سندھ کا فلڈ ہنگامی پلان برائے تعمیر نو بھی منظور کر لیا گیا ہے جس پر 27 ارب روپے لاگت آئے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024