• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ہائی بلڈ پریشر سے نجات کیلئے سات بہترین غذائیں

شائع June 29, 2014 اپ ڈیٹ March 22, 2017
_____فائل فوٹو
_____فائل فوٹو

نیویارک : جب بات ہائی بلڈ پریشر جیسے خاموش قاتل سمجھے جانے والے مرض کی ہو تو آپ کی خوراک ہی سب سے بڑی دشمن ثابت ہوتی ہے، اگر آپ فشار خون کے شکار ہیں تو آپ کو نمکین چیزوں سے دور رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے تاکہ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھا جاسکے مگر اس کے باعث آپ کئی قسم کے پسندیدہ کھانوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔

مگر فکر نہ کریں ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو انتہائی مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کا بلڈپریشر کم کرنے کا کام بھی کرتی ہیں۔


کیلے


یہ مزیدار پھل پوٹاشیم سے بھرا اور بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اس میں موجود منرلز جسم میں موجود نمک پر اثر انداز ہوتے ہیں اور گردوں کے فنکشنز کو معمول کے مطابق کام کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق دن بھر میں صرف 2 کیلوں کا استعمال 10 فیصد تک بلڈ پریشر کم کردیتا ہے۔


انڈے کی سفیدی


آپ اپنے دن کے آغاز میں ناشتے پر اگر انڈے کی سفیدی کا استعمال کریں تو اس سے نہ صرف پروٹین کی ضرورت پوری کی جاسکتی ہے بلکہ یہ بلڈ پریشر کو بھی کم کرتی ہے، جس کی تصدیق طبی سائنس نے بھی کی ہے۔


ٹماٹر


ٹماٹر لائیکوپین سے بھرپور ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کی شرح کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ایک آسٹریلین تحقیق کے مطابق اپنی روزانہ کی خوراک میں اگر 25 ملی گرام لائیکوپین کو شامل کرلیا جائے تو آپ اپنے ایل ڈی ایل یا خراب کولیسٹرول کی شرح 10 فیصد تک کم کر سکتے ہیں۔


ڈارک چاکلیٹ


چاکلیٹ تو ایسی چیز ہے جس سے دن میں کسی بھی وقت لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق بلڈ پریشر کے شکار افراد اگر 18 ہفتوں تک کچھ مقدار میں ڈارک چاکلیٹ کھائیں تو ان میں فشار خون کی شرح 20 فیصد تک کم ہوجاتی ہے۔


تربوز


موسم گرما میں اس مزیدار پھل کو کون استعمال نہیں کرتا ہے۔ ایک امریکی تحقیق کے مطابق تربوز دوران خون کو کنٹرول کرنے اور بلڈ پریشر معمول میں رکھنے میں مدد کرتا ہے۔


کشمش


یہ میوہ مختلف چیزوں میں لگا ہوا ہوتا ہے، اور اگر آپ ہائی بلڈ پریشر کے شکار ہوں، تو کشمش کی تھوڑی سی مقدار روزانہ استعمال کرنے سے آپ اس مرض سے کافی حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔


ہربل چائے


اگر آپ غذائی عادات کو تبدیل کر نہیں سکتے تو پھر کافی یا چائے کی جگہ ہربل یا جڑی بوٹیوں سے بنی چائے کو پینا عادت بنالیں۔

چھ ہفتے تک روزانہ تین کپ کا استعمال بلڈ پریشر میں سات پوائنٹس تک کمی لاسکتا ہے۔ اگرچہ یہ بہت معمولی مقدار لگ رہی ہوگی مگر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فشار خون میں تھوڑی سی کمی بھی دل کی صحت پر اثرانداز ہونے والے سنگین خطرات کو کم کردیتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024