• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

لاہور اور سیالکوٹ میں مکانوں کی چھتیں گرنے سے آٹھ ہلاک

شائع June 29, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

لاہور: صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ گزشتہ رات لاہور اور سیالکوٹ میں بار کے باعث مکانوں کی چھتیں گرنے سے دو خواتین اور چھ بچے ہلاک ہوگئے۔

لاہور میں رنگ روڈ کے قریب زیرتعمیر فیکٹری کی دیوار گھر کی چھت پر گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔

مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے تلے دبے افراد کو نکالا۔

اس واقعہ میں ایک بچہ اور ایک خاتون ہلاک، جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ اسی دوران سیالکوٹ کے چائنہ چوک میں بھی شدید بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی جس سے وہاں موجود دس افراد ملبے تلے دب گئے۔

رسیکیو اہلکاروں نے ماں اور پانچ بچوں کی لاشوں کو ملبے سے نکال لیا۔ ہلاک ہونے والی خاتون کے شوہر اور اس کے تین بچوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024