• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لاہور :غیرت کے نام پر لڑکا، لڑکی قتل

شائع June 28, 2014
۔۔۔۔فائل فوٹو
۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور ميں مبينہ طور پر غيرت کے نام پر لڑکی اور لڑکے کو قتل کرکے دريا برد کرديا گيا ۔

ڈان نیوز کے مطابق قتل کا یہ واقعہ شيرا کوٹ ميں پيش آيا جہاں طلعت پارک کی رہائشی 22 سالہ لڑکی اور لڑکے کو مبینہ طور پر ہاتھ پاؤں باندھ کر دریائے راوی میں پھینک دیا گیا۔

تلاش شروع کرنے کی صورت میں لڑکی کی لاش مل گئی تاہم لڑکے کی لاش تاحال نہیں مل سکی۔

پوليس نے لڑکی کی لاش تحويل ميں لے لی جس کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ لڑکے کو بھی دریا برد کیا گیا ہے۔

پوليس کے مطابق لڑکی کے اہل خانہ فرار ہيں تاہم مزيد تفتيش کے بعد حقائق واضع ہوجائيں گی ۔

دوسری جانب ريسکيو 1122 کے نہ پہنچنے پر مقامی غوطہ خوروں نے لڑکے کی تلاش شروع کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024