• KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:00am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:36am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:43am
  • KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:00am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:36am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:43am

موٹاپے سے نجات پُرلطف انداز میں

شائع June 27, 2014 اپ ڈیٹ June 16, 2015
--- اے ایف پی فائل فوٹو
--- اے ایف پی فائل فوٹو

نیویارک : اگر تو آپ جِم میں جائے بغیر موٹاپے یا اپنی چربی کو گھلانا چاہتے ہیں تو یہ کوئی ایسا بھی مشکل کام نہیں بلکہ تفریح ورک آﺅٹ کی بدولت تو یہ انتہائی مزے کا کام بن جاتا ہے۔


پلے ٹیگ


بچپن میں اگر آپ نے برف پانی یا ایسے ہی کھیل کھیلے ہیں تو اب دوبارہ آزما کر دیکھیں، بھاگنے دوڑنے کا یہ عمل صرف 30 منٹ کے اندر آپ کے جسم سے ڈیڑھ سو کے قریب کیلیوریز کو خرچ کردے گا۔


کسی بلند مقام پر چلنا


کسی پہاڑی پر چلنے کی ہمت کریں۔ 30 منٹ کی یہ محنت 267 کیلوریز کم کردے گی۔


گیند کیساتھ کھیلنا


فٹبال کھیلنے کا وقت نہیں تو کوئی بات نہیں بس گھر پر ہی گیند کو کک مار کر خوش ہوں، صرف 30 منٹ تک ایسا کرنے سے 250 کیلوریز خرچ ہو جائے گی۔


سائیکل کی سواری


کسی بھی پرانی سائیکل پر سفر کا مزہ لیں اور آدھے گھنٹے میں 285 کیلوریز کو بھی جلادیں اور اگر آپ زیادہ تیزی سے نہ بھی سائیکل دوڑائیں تو بھی اس وقت میں کیلوریز کم ہونے کی تعداد 214 ہوتی ہے۔


تیراکی


کسی بھی قریبی سوئمنگ پول پر جاکر غوطہ لگائیں، 30 منٹ تک کی یہ تفریح ڈھائی سو کیلوریز پر بھاری پڑتی ہے۔


گیند کیچ کرنا


اگر آپ گھر میں صرف گیند کیچ کرنے کی مشق بھی کریں تو یہ جسمانی سرگرمی 30 منٹ میں 90 کے قریب کیلوریز جلادیتی ہے۔


ڈانس


رقص کرنا نہ بھی آتا ہو تو بھی کوئی مسئلہ نہیں محض اچھل کود ہی سے آدھے گھنٹے میں ڈیڑھ سو سے زائد کیلوریز کو خرچ کیا جاسکتا ہے۔


گھریلو کام


ضروری نہیں کہ بہت زیادہ محنت کی جائے چھوٹے چھوٹے گھریلو کام بھی 30 منٹ میں سو سے 200 کیلوریز کو جلا دیتے ہیں۔


رولر بلیڈ


ذرا ہمت کریں اور سڑک پر صرف 30 منٹ تک اسکیٹنگ کرلیں یہ معمولی سی محنت 428 کیلوریز کو جلانے کا سبب بن سکتی ہے۔


باسکٹ بال


کسی بھی قریبی پارک میں باسکٹ بال کے کھیل سے لطف اندوز ہونا 214 کیلوریز کو جلا دیتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

WAQAS AKRAM Jun 18, 2015 08:30am
aap ny kia idea diya hy. What a pity ideas for people. Be realistic and logical.

کارٹون

کارٹون : 23 فروری 2025
کارٹون : 21 فروری 2025