• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

پاکستان آئی سی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل

شائع June 27, 2014 اپ ڈیٹ June 28, 2014
۔۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی۔۔ فائل فوٹو
۔۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی۔۔ فائل فوٹو

کراچی: پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں چوتھا بڑا درجہ ملنے کے بعد کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کی ایگزیکٹیو کمیٹی میں نمائندگی بھی مل گئی ہے۔

پی سی بی کے جاری کیے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ایگزیکٹیو کمیٹی میں چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ایگزیکٹیو کمیٹی میں انڈیا ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کو شامل کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کرکٹر محمد عامر پر لگائی جانے والی پابندی پر نجم سیٹھی کی درخواست اور برطانیہ کی کوئین کونسل کی سفارش کے بعد آئی سی سی کمیٹی کی تشکیل کے لیے بھی رضا مند ہو گئی ہے، جو ان پر پابندی کے حوالے سے غور کرے گی۔

اس موقع پر نجم سیٹھی نے کہا کہ ایگزیکٹیو کونسل میں پاکستان کی نمائندگی عوام کے لیے بڑی خوشخبری ہے، نمائندگی سے تمام اہم فیصلوں میں اب ہماری شمولیت بھی ہوگی۔


انڈیا کے ساتھ سیریز


پاکستان کرکٹ بورڈ اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا 2023-2015 کے دوران چھ باہمی سیریز پر متفق ہو گئے۔

میلبورن میں انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ کے اجلاس کے موقع پر دونوں بورڈز نے دوروں کی تفصیل پر مشتمل مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔

پہلا دورہ دسمبر، 2015 میں شیڈول کیا گیا ہے اور دونوں بورڈز کی باہمی رضامندی کے بعد امید ہے کہ اس سیریز کی میزبانی پی سی بی کرے گا۔

پی سی بی کے ایک ترجمان کے مطابق، بی سی سی آئی کے سیکریٹری سنجے پٹیل نے اس پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا 'ہم سمجھتے ہیں کہ کرکٹ کی دنیا میں پاک –انڈیا سیریز سے بڑھ کر کوئی دوسرا مقابلہ نہیں'۔

'دونوں ملکوں میں کھیلوں کے مداح بے چینی سے ان دوروں کے منتظر ہیں'۔

ادھر، پی سی بی کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وہ پاک –انڈیا سیریز کی بحالی کے اعلان پر خوش ہیں۔'ہماری خواہش ہے کہ یہ مقابلے باقاعدگی سے منعقد ہوں'۔

سیٹھی کا مزید کہنا تھا: میں خوش ہوں کہ پی سی بی نے مستقبل کے باہمی دوروں کے حوالے سے بی سی سی آئی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025