• KHI: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • LHR: Fajr 3:55am Sunrise 5:22am
  • ISB: Fajr 3:54am Sunrise 5:25am
  • KHI: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • LHR: Fajr 3:55am Sunrise 5:22am
  • ISB: Fajr 3:54am Sunrise 5:25am

فتح کے باوجود پرتگال فٹ بال ورلڈ کپ سے باہر

شائع June 26, 2014 اپ ڈیٹ June 27, 2014
کرسٹیانو رونالڈو ۔—اے ایف پی تصویر۔
کرسٹیانو رونالڈو ۔—اے ایف پی تصویر۔

برازیلیا: برازیل میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں پرتگال گروپ 'جی' میں اپنے آخری میچ میں گھانا کو دو – ایک سے ہرانے کے باوجود ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔

جمعرات کو برازیلیا میں پرتگال اور گھانا کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

پرتگال نے اکتیسویں منٹ میں جون بوئے کے گول کی بدولت برتری حاصل کی جسے گھانا نے ستاون ویں منٹ میں برابر کردیا۔

پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو بالاآخر ورلڈ کپ میں گول کرنے میں کامیاب ہوگئے۔انہوں نے اسی ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

میچ میں کامیابی کے باجود پرتگال کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔

جرمنی - امریکا گروپ 'جی' کے ہی ایک اور میچ میں جرمنی نے امریکا کو ایک - صفر سے مات دے ۔تاہم، شکست کے باوجود امریکا پری کوارٹر فائنلز میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔

اس گروپ سے جرمنی نے بھی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

بیلجیئم - جنوبی کوریا ساؤپولو میں گروپ 'ایچ' کے ایک میچ میں بیلجیئم نے جنوبی کوریا کو ایک – صفر سے ہرا دیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سخت ہوا اور گول کیپرز نے مخالف ٹیم کے کئی یقینی گول ناکام بنائے۔

بلآخر، بیلجیئم نے اٹہترویں منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کرلی جومیچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

روس - الجزائر کیورٹیبا میں روس اور الجزائر کے درمیان کھیلا گیا گروپ 'ایچ' کا میچ ایک -ایک گول سے برابر رہا۔

روس نے میچ کے آغاز میں ہی گول کرکے برتری حاصل کرلی جسے الجزائر نے ساٹھویں منٹ میں برابر کر دیا۔

اس کے بعد دونوں ٹیمیں مزید کوئی گول نہ کرسکیں۔

اس گروپ سے بیلجیئم اور الجزائرنے پری کوارٹر فائنلز کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کارٹون

کارٹون : 25 اپریل 2025
کارٹون : 24 اپریل 2025