• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

انسدادِ منشیات کا عالمی دن

شائع June 26, 2014

آج دنیا بھر میں انسدادِ منشیات کا دن منایا جا رہا ہے، دنیا بھر میں 35 کروڑ افراد منشیات کےعادی ہیں جبکہ پاکستان میں ایک کروڑ افراد اس کی لعنت میں مبتلا ہیں جن میں ہر سال پانچ لاکھ افراد کا اضافہ ہو رہا ہے۔

ہر سال 26 جون کو انسدادِ منشیات کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد ڈرگ کے خلاف لڑنے کا عہد اور لوگوں کو منشیات کے نقصان سے آگاہ کرنا ہے۔ آن لائن فوٹو

ہندوستان میں بھی آج کے دن کے حوالے سے واکس اور سیمینارز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اے ایف پی فوٹو

دنیا کی تقریباً سات ارب آبادی میں سے ساڑھے 4 ارب افراد کی عمریں 15 سے 64 سال کے درمیان ہیں جن میں نشئیوں کی شرح 7 فیصد بنتی ہے۔ اے پی پی فوٹو

میانمار میں اینٹی نارکوٹکس ڈے کے موقع پر بڑی مقدار میں منشیات بر آمد کی گئی جسے بعد میں تلف کر دیا گیا۔ اے ایف پی فوٹو

پاکستان میں ایک کروڑ افراد نشے میں مبتلا ہیں جبکہ صوبوں کی شرح کے حوالے سے پنجاب کے 55 فیصد جبکہ دیگر صوبوں کے 45 فیصد لوگ نشے کے عادی ہیں۔ آن لائن فوٹو

بے گھر اور بے روزگار منشیات کے عادی افراد روزانہ 100 روپے کی چرس استعمال کرتے ہیں جبکہ طالب علم اور اونچے طبقے کی خواتین ہفتے میں 1500 روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی منشیات خریدتی ہیں۔ آن لائن فوٹو

انسدادِ منشیات کے عالمی دن کے موقع پر  لاہور میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف اقسام کی 56 ٹن منشیات کو تلف کیا گیا۔ آئی این پی فوٹو

منشیات کے عالمی دن کے موقع پر تھائی لینڈ اور میانمار کی طرح خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے پکڑی جانے والی اربوں روپے کی منشیات کو فرنٹیئر کور اور پولیٹیکل انتظامیہ کی نگرانی میں نظر آتش کر دیا گیا۔ اے ایف پی فوٹو

دنیا میں 62 فیصد لوگ چرس بھنگ اور حشیش کے عادی ہیں،20 فیصد ہیروئن،10 فیصد افیون،20 فیصد لوگ کوکین، کیپسول اور گولیاں استعمال کرتے ہیں۔ آن لائن فوٹو