• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

جیا خان: خود کشی کی تفتیش

شائع June 12, 2013

بالی وڈ اداکار جیا خان۔- فائل فوٹو
بالی وڈ اداکار جیا خان۔- فائل فوٹو

ممبئی: بالی وڈ اسٹار جیا خان کی مبینہ خودکشی کو ایک ہفتہ بیت گیا مگر اب بھی اس راز سے پردہ نہیں ہٹ سکا ہے۔

اداکار نے ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع اپنے فلیٹ میں چار جون کی شب پھندہ لگا کرخودکشی کی۔

شروع میں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ 25 سالہ اداکار جیا خان جن کا اصل نام نفیسہ خان تھا حالیہ دنوں اپنے ذاتی مسائل کی وجہ سے سخت پریشان رہتی تھیں تاہم انہوں نے فلمی دنیا میں جلد واپسی کا فیصلہ کیا تھا۔

بعد ازاں اس واقعے میں اس وقت ڈرامائی موڑ آیا جب اداکار کا چھ صفحات پر مشتمل خود کش خط برآمد ہوگیا۔

پولیس نے مبینہ طور پر واقعہ کو خود کشی قرار دیا تھا لیکن کئی دن تک جیا خان کی طرف سے کوئی سوسائڈل نوٹ برآمد نہیں ہوا تھا جیسا کہ عموماً خود کشی کرنے والے شخص کی طرف سے ملتا ہے۔

تاہم گزشتہ دنوں جیا کی بہن کو ان کا خود کش خط ان کے سامان سے مل گیا ہے جو کہ ان کی والدہ نے ممبئی پولیس کے حوالے کر دیا۔

جیا خان کے مبینہ خط میں خودکشی کی وجہ ناکام محبت بتائی گئی ہے لیکن اس میں نام لے کر محبوب کا ذکر نہیں کیا گیا کہ جس سے انداز ہو کہ آیا وہ پرانے بوائے فرینڈ میں سے کوئی ہے یا حالیہ بوائے فرینڈ سورج پنچولی۔

بالی وڈ اداکار ادیتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی۔- اے ایف پی فوٹو
بالی وڈ اداکار ادیتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی۔- اے ایف پی فوٹو 

جیا خان نے اس خط میں اپنے بوائے فرینڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے مجھ سے دھوکا کیا۔

جیا نے شکوہ کیا کہ ایک برس کی ملاقاتوں کے بعد ہمارا رشتہ اس وقت ٹوٹا جب تم نے مجھ سے شادی کا وعدہ پورا نہیں کیا۔

سابق بالی وڈ اداکار نے خط میں لکھا ہے کہ تمہاری زندگی صرف دعوتوں اور لڑکیوں تک محدود تھی لیکن میرے لیے تم تھے اور میرا کام تھا۔

جیا نے اپنے محبوب کے لیے یہ بھی لکھا ہے کہ اب جس وقت تم یہ تحریر پڑھ رہے ہو گے اس وقت میں اس دنیا سے جا رہی ہوں گی یا جا چکی ہوں گی۔

انہوں نے اپنے خودکش خط میں فلمی دنیا کو بھی خدا حافظ کہا۔

خیال رہے کہ پولیس تحقیق کر رہی ہے کہ آیا یہ نوٹ جیا خان کی طرف سے ہی لکھا گیا تھا یا نہیں۔

 پولیس نے اس کیس میں اداکار ادیتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی اور زرینہ وہاب کے بیٹے کے ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تحقیقات کرتے ہوئے سورج پنچولی کو گرفتار کرلیا اور وہ 13 جون تک ریمانڈ پر ہیں۔

بالی وڈ اداکار سلمان خان- اے ایف پی فوٹو
بالی وڈ اداکار سلمان خان- اے ایف پی فوٹو

اس گرفتاری کے بعد ہندوستانی میڈیا نے بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان المعروف دبنگ خان کو جیا خان کی خودکشی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

ہندوستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار ادیتیہ پنچولی اور ان کے اہل خانہ سلمان خان کی رائے کو بہت اہمیت دیتے ہیں، انہوں نے ہی سورج پنچولی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ جیا خان کو چھوڑ دیں جس پر سورج نے جیا سے تعلقات ختم کردیے تھے جو اداکار کی خودکشی کی وجہ بنا۔

میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سلمان خان کو بھی ممبئی پولیس پوچھ گچھ کے لیے بلا سکتی ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

جیا خان کی زندگی پر فلم بنے گی | Dawn Urdu Jun 21, 2013 11:45am
[…] ایک فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی معروف بالی وڈ اداکار جیا خان کی افسوسناک موت اور ناکام محبت پر فلم بنانے کی تیاریاں […]
جیا خان کی زندگی پر فلم بنے گی — NewsPK.net Jun 21, 2013 12:50pm
[…] ایک فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی معروف بالی وڈ اداکار جیا خان کی افسوسناک موت اور ناکام محبت پر فلم بنانے کی تیاریاں […]

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024