• KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am

یوروگوائے کی فتح، اٹلی فٹ بال ورلڈ کپ سے باہر

شائع June 24, 2014 اپ ڈیٹ June 25, 2014
اٹلی کی ٹیم کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب ریفری نے اٹلی مڈفیلڈر کلاڈیو کو ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر کردیا—اے ایف پی فوٹو۔
اٹلی کی ٹیم کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب ریفری نے اٹلی مڈفیلڈر کلاڈیو کو ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر کردیا—اے ایف پی فوٹو۔

نیٹال: برازیل میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں یوروگوائے اٹلی کو ایک صفر سے ہرا کو پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا جبکہ عالمی کپ جیتنے کی مضبوط امیدوار سمجھے جانے والی اطالوی ٹیم میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

برازیلی شہر نیٹال میں گروپ ڈی کے اہم میچ میں اٹلی اور یوروگوائے کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

چار بار کی ورلڈ چیمپئن اٹلی کی ٹیم کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب ریفری نے اٹلی مڈفیلڈر کلاڈیو کو ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر کردیا۔

یوروگوائے کے گوڈن نے اکیاسی ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

فتح کے ساتھ ہی یوروگوائے کی ٹیم پری کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئی جبکہ اطالوی ٹیم کے عالمی کپ کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یورپ سے تعلق رکھنے والی دو مضبوط ٹیمیں اسپین اور انگلینڈ ورلڈ کپ سے باہر ہوچکی ہیں جبکہ پرتگال کے لیے بھی اگلے مرحلے تک رسائی مشکل دکھائی دیتی ہے۔

دوسری جانب انگلینڈ اور کوسٹاریکا کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے اختتام پذیر ہوگیا۔

انگلینڈ اس ورلڈ کپ میں ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہا۔

کارٹون

کارٹون : 25 اپریل 2025
کارٹون : 24 اپریل 2025