• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

اسلام آباد : اے آر وائی لائسنس معطلی کے خلاف ایک اور پٹیشن دائر

شائع June 24, 2014
لائسنس معطلی کے خلاف اے آر وائی ایمپلائز یونین کی جانب سے پٹیشن دائر کی گئی ہے۔—۔فائل فوٹو
لائسنس معطلی کے خلاف اے آر وائی ایمپلائز یونین کی جانب سے پٹیشن دائر کی گئی ہے۔—۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سندھ ہائی کورٹ میں اے آر وائی نیوز چینل کا لائسنس معطل کیے جانے کے خلاف دائر کی گئی پٹیشن کے باوجود اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی پیر کو ایسی ہی ایک پٹیشن دائر کردی گئی ہے۔

یہ پٹیشن اے آر وائی ایمپلائز یونین کے صدر جہانگیر اسلم بلوچ کی جانب سے دائر کی گئی۔

پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ اے آر وائی کے لائسنس کی معطلی سے اس کے ملازمین کی بڑی تعداد سخت مشکلات کا شکار ہیں۔

پٹیشن کے مطابق سپریم کورٹ نے 19 جون کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے اینکر پرسن مبشر لقمان پر پابندی کے فیصلے کو معطل کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پیمرا قوانین کی خلاف ورزی پر نجی ٹی وی چینل جیو انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی نیوز کے لائسنس معطل کر تے ہوئے دونوں نیوز چینلوں پر ایک ایک کروڑ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

پیمرا نے اپنے تمام فیلڈز دفاتر کو ہدایت کی تھی کہ وہ اتھارٹی کے فیصلوں پر من و عن فوری طور پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

پیمرا اتھارٹی نے جمعے کو پیمرا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں جیو انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی نیوز کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے اے آر وائی نیوز کا لائسنس 15 روز کے لئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور چینل پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

اتھارٹی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’کھرا سچ‘‘ اور اس کے اینکر پرسن مبشر لقمان پر بھی پابندی عائد کی تھی، جس میں عدلیہ کے خلاف بدنیتی پر مبنی اور توہین آمیز پروگرام مسلسل پیش کیا جا رہا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024