• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہالی وڈ کی سب سے مہنگی فلمیں

شائع June 22, 2014

نیویارک : ایک بڑی ہالی وڈ بلاک بسٹر فلم کی تیاری کیلئے بہت زیادہ رقم کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ضروری نہیں کہ ہر بار بڑے بجٹ کی فلم مالی لحاظ سے بھی کامیاب ہو مگر حقیقت یہی ہے کہ بیشتر سپرہٹ فلمیں مہنگی ترین ہی ہوتی ہیں۔

امریکی ویب سائٹ بزنس انسائڈر کی ایک رپورٹ میں موجودہ دور کے افراط زر (مہنگائی) کو مدنظر رکھ سب سے زیادہ بجٹ سے بننے والی فلموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

رپورٹ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں موجودہ دور یا کم از کم رواں برس کی کوئی فلم ہی شامل نہیں ہے۔

فہرست کے مطابق ہالی وڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ بجٹ سے بننے والی فلم 2007ء میں ریلیز ہونے والی 'پائریٹس آف دی کیرئیبین' کا تیسرا حصہ ایٹ ورلڈز اینڈ ہے، جس کی تیاری پر اُس وقت زمانے میں تو 30 کروڑ خرچ کئے گئے مگر موجودہ عہد کے افراط زر کو مدنظر رکھا جائے تو یہ 34 کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالرز سے زیادہ بن جاتے ہیں۔

والٹ ڈزنی کی اس فلم نے دنیا بھر میں 96 کروڑ ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا، جس سے پروڈیوسرز کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

دوسرے نمبر پر 1964ءمیں بننے والی فلم 'قلوپطرہ' ہے جس کی تیاری پر اس وقت 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز سے زائد خرچ ہوئے مگر موجودہ عہد کے مطابق یہ رقم 33 کروڑ 95 لاکھ ڈالرز بنتی ہے۔

تیسرا نمبر شہرہ آفاق فلم 'ٹائیٹنک' کے نام ہے جس کی تیاری 1997ءمیں 20 کروڑ ڈالرز سے ہوئی مگر 2014ءمیں ڈالرز کی قیمت اور افراط زر کے لحاظ سے اس پر خرچ ہونے والے سرمایہ 29 کروڑ ڈالرز سے زائد بنا ہے۔

ٹائیٹینک نے 2 ارب 20 کروڑ ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

چوتھا نمبر2007ءمیں ریلیز ہونے والی 'اسپائیڈر مین تھری' کا ہے جس کا اصل بجٹ تو 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھا مگر موجودہ وقت کے مطابق یہ 29 کروڑ ڈالرز سے زائد بن جاتا ہے۔

پانچویں نمبر پر ڈنی کی اینیمیٹیڈ فلم 'ٹینگلیڈ' موجود ہے جس کی اصل لاگت 26 کروڑ ڈالرز تھی مگر اسے 2014ءمیں بنایا جاتا تو یہ 28 کروڑ 17 لاکھ ڈالرز سے زائد خرچ کرکے بنتی اور یہ اب تک کی سب سے مہنگی کارٹون فلم بھی ہے۔

اسی طرح موجودہ دور کے بجٹ کے لحاظ سے ہیری پوٹر سیریز کا چھٹا حصہ 'ہاف بلڈ پرنس' 27 کروڑ 53 لاکھ ڈالرز کیساتھ چھٹے، واٹر ورلڈ 27 کروڑ 13 لاکھ ڈالرز کیساتھ ساتویں، پائریٹس آف دی کیرئیبین: ڈیڈ مین چیسٹ 26 کروڑ 37 لاکھ ڈالرز کیساتھ آٹھویں، اواتار 26 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کیساتھ 9 ویں اور دی ہوبٹ 25 کروڑ 72 لاکھ ڈالرز کیساتھ 10 ویں مہنگے ترین بجٹ والی فلم کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024