• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

نواز اسلام آباد میں بڑے قومی پرچم کی تنصیب کے خواہش مند

شائع June 21, 2014
۔ —اے پی فوٹو
۔ —اے پی فوٹو

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے حب الوطنی کے جذبے کے تحت کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو اسلام آباد میں 541 اسکوائر فٹ بڑے قومی پرچم کو 200 فٹ لمبے ستون پر لگانے کا حکم جاری کیا ہے۔

اسلام آباد کے مرکزی مقام پر ایک بڑے جھنڈے کو لگانے کی خواہش کا اظہار وزیراعظم نواز شریف نے سی ڈی اے چیئرمین سے حالیہ ملاقات کے دوران کیا تھا۔

سی ڈے اے سے تعلق رکھنے والے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایک بہت بڑے جھنڈے کو شہر کی فضاءمیں لہرانے کا خیال ممکنہ طور پر نئی دہلی میں موجود عظیم الشان پرچم لہرانے کے مقام سے متاثر لگتا ہے، جسے وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ ہندوستان کے دوران دیکھا بھی تھا۔

سی ڈی اے نے اس کام کے لئے تین مقامات ایف نائن پارک، دامن کوہ اور زیرو پوائنٹ پر واقع قومی یادگار کو منتخب کیا ہے۔

تاہم سی ڈے اے سے تعلق رکھنے والے تکین ماہرین اس حوالے سے پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ کسی کو بھی 200 فٹ بڑے فلیگ پول کی تنصیب کا کوئی تجربہ یا مہارت نہیں۔

پلاننگ ونگ کے ایک عہدیدار کے مطابق یہ پول نہ صرف پرکشش ہونا چاہئے بلکہ اتنا مضبوط بھی ہو کہ دامن کوہ یا قومی یادگار جیسے مقامات پر ہوا کا دباﺅ برداشت کرسکے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024