• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:42pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:49pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:42pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:49pm

دفاعی چیمپئن اسپین فٹ بال ورلڈ کپ سے باہر

شائع June 19, 2014
اسپینش کھلاڑی ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر افسردہ۔ فوٹورائٹرز
اسپینش کھلاڑی ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر افسردہ۔ فوٹورائٹرز

برازیل میں جاری فٹ بال ورلڈ کے ایک اہم میچ میں چلی نے اسپین کو دو گول سے شکست دیکر دفاعی چیمپئن کے عالمی کپ کے سفر کو ختم کردیا ہے۔

چلی کی ٹیم نے میچ کے ابتدائی حصے سے ہی میچ پر اپنی گرفت جمانی شروع کردی۔

چلی کی جانب سے 19ویں منٹ میں ایڈوارڈو وارگوس نے چارلس اورنگوئز کے پاس پرگول کر کے چلی کو اسپین پر ایک گول کی برتری دلوا دی ۔

پہلے ہاف کے اختتام سے چند منٹ قبل چلی کے چارلس ارانگوئز نےگول کر کے اپنی ٹیم کی برتری دوگنی کر دی۔

اس طرح پہلے ہاف کو اختتام چلی کی دو گول کی برتری پر ختم ہوا۔

دوسرے ہاف آغاز پر ہسپتانوی کھلاڑی ڈیاگو کوسٹا کو گول اسکور کرنے کا موقع ملا تاہم وہ اس سے فائدہ نہ اٹھاسکے۔

اسپین کی جانب سے متعدد دیگر حملے بھی کیے گئے تاہم چلی کے دفاع نے اس کا بھرپور مقابلہ کیا۔

گزشتہ میچ ہی کی طرح اس میچ میں اسپین کے گول کیپر اور کپتان آئیکر کیسیئس کا کھیل مایوس کن رہا۔

اس شکست کے ساتھ اسپین کا فٹ بال ورلڈ کپ کا سفر اختتام پذیر ہوا جبکہ چلی نے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب چلی نے اسپین کو کسی بین الاقوامی میچ میں شکست دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 اپریل 2025
کارٹون : 22 اپریل 2025