• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سانحہ ماڈل ٹاؤن

شائع June 18, 2014

لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع تحریک منہاج القرآن سیکریٹریٹ اور علامہ طاہر القادری کے گھر کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کی کارروائی خونی تصادم میں بدل گئی۔

پولیس اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں میں جھڑپیں ہوئیں اور دو خواتین سمیت سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ پولیس نے متعدد کارکنوں کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

منہاج القرآن یونیورسٹی کے طلبہ اور عوامی تحریک کے کارکنوں نے مزاحمت کی اور پتھراؤ کر کے پولیس کو بھگا دیا۔

پولیس کی مدد کے لئے بکتر بند گاڑیاں بھی موجود رہیں جبکہ رکاوٹیں ہٹانے کے لئے بلڈوزر کا استعمال کیا گیا۔

پولیس نے ربڑ کی گولیاں بھی چلائیں جہاں مظاہرین گھایل نظر آئے وہیں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکومت ان کی پاکستان آمد کی خبر سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انھیں ’عوامی تحریک کے کارکنوں کی ہلاکت پر افسوس ہے۔

کئی گھنٹے تک منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے سامنے کا گراؤنڈ اور قریبی انٹرنیشنل مارکیٹ کا علاقہ آنسو گیس کے شیل اور گولیوں سے گونجتا رہا۔

علامہ طاہر القادری نے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیے جانے کو ایک بزدلانہ کارروائی قرار دیا اور کہا کہ حکومت ان کی پاکستان آمد اور ان کے ساتھ آنے والے انقلاب کو نہیں روک سکتی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Enigmatic Voyager Jun 20, 2014 05:33pm
AsSalam O Alyikum, Saneha Model Town, Lahore dekh ker aisa lagta he k inqelaab ab bht jald ayega InshaALLAH.