فٹ بال ورلڈ کپ: برازیل اور میکسیکو کا میچ ڈرا
فورٹالیزا: گول کیپر گیلرمو اوچا کی بدولت میکسیکو ٹورنامنٹ فیورٹ برازیل کو ڈرا تک محدود کرنے میں کامیاب رہا۔
فورٹالیزا کے کاسٹیلاؤ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں برازیل کی جانب سے جارحانہ کھیل دیکھنے میں آیا تاہم میکسیکو کا دفاع اس کے تمام تر حملوں کو روکنے میں کامیاب رہا۔
میچ کی خاص بات میکسیکو کے گول کیپر کا شاندار کھیل تھا جنہوں نے برازیل کے کم از کم تین یقینی گول روکے۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں نے اپنے ابتدائی میچ میں کامیابی حاصل کی تھی ۔
دونوں ٹیمیں ماضی میں اڑتیس مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں جن میں سے بائیس میچوں میں برازیل نے میدان مارا، دس میں فتح میکسیکو کا مقدر بنی جبکہ چھ میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔
آج کے تیسرے میچ میں روس اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔