'کہیں بھوک سے نہ مرجاؤں'
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج چائلڈ لیبر کے خاتمے کا عالمی دن منایا جارہا ہےجس کا مقصد نو عمر بچوں کو مشقت کی اذیتوں سے نجات دلا کر انہیں سکولوں کا راستہ دکھانا اور معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے مدد فراہم کرنا ہے۔
آج کے دن کے حوالے سے سیمینارز، واکس، مذاکرے اور مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے جس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین چائلڈ لیبر سے پیدا شدہ صورتحال سے متعلق لیکچر دیں گے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کروڑوں بچے گھریلو حالات سے مجبور ہو کر مشقت کر رہے ہیں جن کی عمریں 5 سے 15 سال کے درمیان ہیں ان میں بہت سے بچے غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں جہاں سے انہیں تعلیم اور مناسب خوراک کی سہولتیں حاصل نہیں ہوتیں۔