• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جمشید دستی کی رکنیت معطل کرنے کی درخواست

شائع June 4, 2014
جمشید دستی۔ فائل فوٹو
جمشید دستی۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بدھ کو اس وقت انتہائی دلچسپ پیشرفت ہوئی جب 200 سے زائد ارکان اسمبلی نے ایوان زیریں سے جمشید دستی کی رکنیت معطل کرنے کی تحریک استحقاق جمع کرائی۔

قومی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی درخواست پر تمام جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے مظفرگڑھ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے منتخب ہونے والے امیدوار کے خلاف درخواست پر دستخط کیے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ دستی نے پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کا الزام عائد کر کے خواتین ارکان اسمبلی سمیت تمام پارلیمنٹیرین کی توہین کی۔

تحریک استحقاق پر تقریباً تمام ہی خواتین ارکان پارلیمنٹ نے دستخط کیے۔

رواں سال کے آغاز میں جمشید دستی نے پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی محافل، شراب نوشی سمیت دیگر سنگین الزامات عائد کیے تھے اور دعویٰ کیا تھا کہ ان الزامات کو ثابت کرنے کے لیے ان کے پاس بطور ثبوت ویڈیو بھی موجود ہیں لیکن وہ کوئی بھی ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔

اس موقع پر انہوں نے اسپیکر سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا تھا تاہم انہیں خبردار کیا گیا تھا کہ اگر ان کے الزامات درست ثابت نہ ہوئے تو ایوان اس بات فیصلہ کرے گا ان کے خلاف کیا کارروائی کی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024