• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہیٹی کی بسوں پر فٹبالرز کا راج

شائع May 27, 2014

ہیٹی کے دارالحکومت اور سب سے بڑے شہر پورٹ او پرنس میں چلنے والی مسافر بسوں پر آج کل فٹبال کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کا 'راج' ہے۔

فٹ بال کے عالمی کپ میں کچھ دن ہی رہ گئے ہیں اور ایسے میں پورٹ او پرنس کی ٹیپ ٹیپ کے نام سے مشہور مسافر بسیں سٹار کھلاڑیوں کی رنگا رنگ تصاویر سے سجی ہوئی ہیں۔

ان بسوں پر آپ پرتگال کے کرسٹیانو رنالڈو، آرجنٹین کے لیونل میسی اور ان کے بیٹے تھیاگو، سپین کے زاوی ہرنینڈیز، سوئیڈن کے زلاٹان ابراہموچ اور برازیل کے نیمار کو دیکھ سکتے ہیں۔

بارہ جون سے برازیل میں شروع ہونے والے ایونٹ میں ہیٹی کی ٹیم تو کوالیفائی نہیں کر سکی لیکن یہاں کے پرستاروں نے اپنی محبت کا اظہار میں کمی نہیں چھوڑی ۔تصاویر/ تحریر اے پی