• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

زیبا بختیار کی ایکشن فلم تیار

شائع May 23, 2014

لولی وڈ اداکار اور گلوکار عدنان سمیع خان کی سابقہ بیوی زیبا بختیار کے صاحبزادے اذان خان بھی ہدایتکار بن گئے۔

ان کی پاکستانی فلم 'آپریشن زیرو ٹو ون' کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے جسے رواں سال ریلیز کیا جائے گا۔

تیزی سے تباہ ہونے پاکستانی فلم انڈسٹری اب آہستہ آہستہ واپس اپنے قدموں پر کھڑی ہو رہی ہے اس کی وجہ ہے ایک کے بعد دوسری ہٹ فلم۔

ایکشن فلم کی ہدایتکاری کے فرائض ماضی کی مشہور اداکار زیبا بختیار کے بیٹے اذان نے انجام دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ اذان ون موشن پکچر کے سی ای او ہیں جبکہ ان کی والدہ اس کی صدر ہیں۔

زیبا کے مطابق فلم کی موسیقی بھی اذان نے خود ترتیب دی ہے اور چند گانے بھی اپنی آواز میں ریکارڈ کروائے ہیں۔

آٹھ کروڑ روپے کے بجٹ سے بننے والی فلم کی کہانی دہشت گردی کے موضوع پر ہے۔

فلم کے ٹریلر نے لوگوں میں مزید سنسنی پیدا کردی ہے جس میں مرکزی کردار شان ادا کررہے ہیں جبکہ آمنہ شیخ بھی اس کا حصہ ہیں۔

رواں سال عیدالاضحٰی پر 'آپریشن زیرو ٹو ون' سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024