• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان ایک غیر ملکی کی نظر میں

شائع May 23, 2014 اپ ڈیٹ May 24, 2014

جب میں اپنے دوستوں سے ملنے پاکستان آئی تو میں اس ملک کے بارے میں بہت کم جانتی تھی۔ ہمارے میڈیا کے ڈیٹا بینک میں آپ ملالہ، ڈرون حملوں، طالبان اور زلزلے کے بارے میں کہانیاں تلاش کر لیں گے لیکن اس کے علاوہ اور کچھ نہیں۔

اگرچہ میرا یہاں تقریبًا ایک ماہ پر محیط قیام بہت مختصر تھا لیکن یہ اس ملک کی ان دیکھی خوبصورتی کو جاننے میں مددگار رہا۔

میں نے یہاں خوبصورت فن تعمیر دیکھی اور حیرت انگیز مہم جوئی کا تجربہ کیا۔

خوبصورتی، سچائی اور مذاہبی سخاوت کے بارے میں مزید سیکھا اور سب سے زیادہ مہمان نواز لوگوں سے ملاقات کی۔

میں یہاں چائے کی عادی ہو گئی اور اب تین ہفتے بیلجئیم میں گزارنے کے باوجود بھی میں جب چاہتی ہوں چائے ہی آرڈر کرتی ہوں۔

مجھے یہاں دیگر تجربات کا بھی سامنا ہوا جو انتہائی مختلف کہانی بیان کرتے ہیں۔

یہاں سڑک عبور کرنا کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں اور اکثر اوقات بجلی کی بندش میری پلاننگ کی راہ میں حائل ہو جاتی(تاہم کبھی کبھی اطلاعات کے بے پناہ بوجھ سے چور لڑکی کے لیے فون اور انٹرنیٹ کے بغیر چند گھنٹے گزارنا انتہائی پرسکون محسوس ہوتا)۔

میں نے جتنے زیادہ پاکستانیوں سے بات کی، اتنا ہی مجھے اس بات کا اندازہ ہوا کہ میں اس ملک کے بارے میں کچھ نہیں جانتی اور مجھ پر یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ پاکستان میں اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے جو ملالہ، امریکی فوجی اور صحافیوں نے ہمیں بتایا ہے۔

یہاں پر میرے لاہور اور ہنزہ کے سفر کی چند تصاویر پیش خدمت ہیں۔

بیلجئیم کی فلم ساز وینڈی وائیٹس

دلکش آنکھوں والی ایک بچی، لاہور۔
دلکش آنکھوں والی ایک بچی، لاہور۔
لاہور میں والڈورف اسکول کے بچوں کو فری اور تخلیقی ہونا سکھاتے ہیں۔
لاہور میں والڈورف اسکول کے بچوں کو فری اور تخلیقی ہونا سکھاتے ہیں۔
اندرون لاہور شہر کی تاریک گلی
اندرون لاہور شہر کی تاریک گلی
ہزارہ بچے۔
ہزارہ بچے۔
روشنی ایسوسی ایشن اپنے خصوصی طالب علموں کے ساتھ۔۔
روشنی ایسوسی ایشن اپنے خصوصی طالب علموں کے ساتھ۔۔
کیمرے پر بچے کا رد عمل۔
کیمرے پر بچے کا رد عمل۔
لاہور فن تعمیر.
لاہور فن تعمیر.
بلڈوزر کے ذریعےقراقرم شاہراہ کو لینڈ سلائیڈ سے صاف کیا جارہا ہے اور لوگ وہاں بیٹھے ہیں۔
بلڈوزر کے ذریعےقراقرم شاہراہ کو لینڈ سلائیڈ سے صاف کیا جارہا ہے اور لوگ وہاں بیٹھے ہیں۔
ایک بچہ کیمرے کو دیکھ کر مسکرا رہا ہے۔
ایک بچہ کیمرے کو دیکھ کر مسکرا رہا ہے۔
ایک نو عمر بچی۔
ایک نو عمر بچی۔
ایک دیہاتی حقہ پی رہا ہے۔
ایک دیہاتی حقہ پی رہا ہے۔
حقے کا سامان۔
حقے کا سامان۔

تبصرے (2) بند ہیں

M ilyas gujjar May 23, 2014 04:51pm
My buti full loveli Pakistan
shazil May 24, 2014 01:13am
**Nice Work**