• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شان شاہد 'گدھ' کا حصہ

شائع May 22, 2014
اداکار اور ہدایتکار شمعون عباسی اور شان شاہد۔- آن لائن فوٹو
اداکار اور ہدایتکار شمعون عباسی اور شان شاہد۔- آن لائن فوٹو

پاکستانی اداکار شان اب شمعون عباسی کی فلم 'گدھ' میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جسے رواں سال کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا۔

اداکار اور ہدایتکار شمعون عباسی نے فلم 'وار' کی کامیابی کے بعد اپنی فلم گدھ میں ہمایوں سیعد کی جگہ شان کو لینے کا فیصلہ کیا۔

گدھ دو سال سے کاغذی تیاریوں پر تھی تاہم اب اس کی شوٹنگ کا باقاعدہ طور آغاز ہونے والا ہے۔

شمعون کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم 'گدھ' کی تکمیل میں تاخیرکی اہم وجہ ہمایوں سعید کا غیر پروفیشنل رویہ رہا ہے۔

انہوں نے کام کرنے کے معاہدے پر سائن کے ایک برس بعد اپنی فلم 'میں ہوں شاہد آفریدی' شروع کی تھی۔

اداکار نے اپنی فلم جلد از جلد مکمل کرنے کے چکر میں گدھ کو وقت نہیں دیا، اس فلم کے دیگر قابل ذکر فنکاروں میں عائشہ خان اور شمعون عباسی شامل ہیں۔

دوسری جانب اداکار شان شاہد نے اپنی نئی آنے والی فلم 'ارتھ ٹو' سے خاصی امیدیں وابستہ کرلی ہیں۔

اس سلسلے میں انہوں نے فنکاروں سے تاریخیں حاصل کرنے کے لئے رابطے کئے ہیں، شوٹنگ میں عمیمہ ملک سمیت دیگر فنکارحصہ لیں گے۔

اداکار شان نے اپنی فلم 'ارتھ ٹو' کے گانوں کی عکسبندی شمالی علاقہ جات میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ جون میں گانوں کی شوٹنگ کرنے کا ارادہ ر کھتے ہیں۔

واضح رہے کہ شان یہ فلم بین الاقوامی معیار کے مطابق بنا رہے ہیں جس کے لئے انہوں نے ہالی وڈ کے کیمرہ مین کی خدمات حاصل کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ارتھ ٹو' 1982 میں بننے والی بولی وڈ فلم کا سیکوئل ہے جس کی ہدایات مہیش بھٹ نے دی تھیں۔

شان کے مطابق فلم میں تمام پاکستانی فنکار ہیں اور یہ پاکستان میں ہی بنائی جائے گی۔

وہ کوشش کریں گے کہ معیاری فلم بنا کر ثابت کریں کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024