• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نجم سیٹھی سمیت پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی دوبارہ بحال

شائع May 21, 2014
نجم سیٹھی۔ —. فائل فوٹو
نجم سیٹھی۔ —. فائل فوٹو

اسلام آباد: آج صبح سپریم کورٹ میں حکومت کی جانب سے نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی برطرفی کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے نجم سیٹھی سمیت پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کو بحال کردیا ہے۔

جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ذکاء اشرف کی بحالی کے خلاف وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے دائر اپیل کی سماعت کی۔

دوران سماعت، وزارت بین الصوبائی رابطہ کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے دلیل دی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پالیسی معاملات میں مداخلت کی، اس طرح کرکٹ کا کھیل تباہ ہو جائے گا۔

عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی کی سربراہی میں ذکاء اشرف کی بحالی کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا۔

سپریم کورٹ نے فریقین کو 27 مئی کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی برطرفی کے تحریری فیصلے میں عبوری مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے کیے گئے تمام فیصلے بھی کالعدم قرار دے دیے تھے۔

حکومت کی جانب سے وزارت بین الصوبائی رابطہ کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی، جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ذکاء اشرف کی بحالی کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Amir Nawaz May 21, 2014 05:57pm
سیٹھی بحال، ذکا اشرف فارغ........... ذکا اشرف بحال، سیٹھی فارغ....... سیٹھی فارغ،،، ذکا اشرف بحال........ ذکا اشرف فارغ،،،، سیٹھی بحال..... بس یہی کھیلتے رہو... کرکٹ کو مارو گولی....

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024