• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

مصر: مرسی کے 126 حامیوں کو دس سال قید

شائع May 18, 2014
واضح رہے کہ مرسی کے حامیوں کے خلاف مسلسل حکومتی کریک ڈاؤن کے نتیجے میں چودہ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں کو تیزی سے مقدمات کی سماعت کے بعد موت کی سزا سنائی گئی ہے۔
فائل فوٹو۔۔۔
واضح رہے کہ مرسی کے حامیوں کے خلاف مسلسل حکومتی کریک ڈاؤن کے نتیجے میں چودہ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں کو تیزی سے مقدمات کی سماعت کے بعد موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ فائل فوٹو۔۔۔

قاہرہ : مصر کی ایک عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کے 126 حامیوں کو پر تشدد احتجاج کرنے پر 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے ان افراد کو گزشتہ سال سولہ اگست کو مظاہروں میں حصہ لینے، سیکورٹی فورسز پر حملے، اور پر تشدد جھڑپوں میں شرکت کی وجہ سے مجرم قرار دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس کے دو دن بعد ہی پولیس نے مرسی کے سینکڑوں حامیوں کو قاہرہ میں ہلاک کر دیا تھا۔

ان پر مرسی کی کالعدم جماعت اخوان المسلمون کی رکنیت کا بھی الزام عائد تھا۔

فوج کی نامزد حکومت نے گزشتہ سال جولائی میں مرسی کی معزولی کے بعد ان کے سینکڑوں حامیوں کو گرفتار کیا اور ان پر مقدمات قائم کئے تھے۔

اس کے علاوہ قاہرہ کے شمالی صوبے کفر الشیخ کی عدالت میں چھ افراد کو ان کی غیر موجودگی میں ایک سال قید کی سزا دی گئی لیکن جرائم کی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

اتوار کی سماعت میں موجود 132 افراد پر فی کس ایک ہزار مصری پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مرسی کے حامیوں کے خلاف مسلسل حکومتی کریک ڈاؤن کے نتیجے میں چودہ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں کو تیزی سے مقدمات کی سماعت کے بعد سزائے موت سنائی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024