• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کراچی اورٹھٹھہ میں ٹریفک حادثات، 3 ہلاک

شائع May 18, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

کراچی: پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سپر ہائی وے پر ایک ٹرک اور کار میں تصادم سے تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز ٹی وی رپورٹس کے مطابق یہ واقعات آج اتوار کی صبح کراچی کے قریب سپر ہائی وے پر کاٹھور کے مقام پر پیش آیا ہے۔

اس واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے، جبکہ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئی۔

اسی دورن صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹہ میں دھابیجی کے قریب بھی دو مسافر بسوں میں تصادم سے تیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ٹی وی رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے بسیں کلری جھیل جارہی تھیں۔

زخمیوں میں سے 16 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جن کو کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔

جبکہ باقی زخمیوں کو قریبی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024