• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اداکارہ میرا کے گھر کے باہر فائرنگ

شائع May 17, 2014
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

لاہور: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اداکارہ میرا کے گھر کے باہر فائرنگ ہوئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ارتضا رباب جن کو 'میرا' کے نام سے جانا جاتا ہے، کی لاہور کے علاقے ڈیفینس میں واقع رہائش گاہ کے باہر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق رات گئے فائرنگ کرکے ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔


ایف آئی اے کو میرا کے خلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم


ایس پی سرفراز ورک کا کہنا تھا کہ اداکارہ میرا کے اہلخانہ کی جانب سے درخواست ملنے پر ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹا کرنا شروع کردیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میرا اور کیپٹن نوید کی ایک متنازعہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تھی۔

میرا اس ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے اسے اپنے خلاف سازش قرار دیتی ہیں جبکہ لاہور سیشن کورٹ پہلے ہی ایف آئی اے کو میرا کے خلاف مقدمہ کرنے کا حکم دے چکا ہے۔

1990ء کے بعد سے میرا پاکستانی فلم انڈسٹری کی نامور خاتون اداکار رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024