• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

ایرانی سرحدی محافظوں کی فائرنگ، پاکستانی شہری ہلاک

شائع May 17, 2014
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کوئٹہ: پاک ایران سرحد پر ایرانی سرحدی محافظوں کی فائرنگ ایک پاکستانی شہری ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

واقعہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پیش آیا۔

کمشنر مکران ڈویژن فتح بھنگر نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ایرانی سرحدی محافظوں نے پاکستانی علاقے میں فائرنگ کی۔

بھنگر نے کہا کہ ایرانیوں کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

کمشنر کا کہنا تھا کہ ایرانی محافظوں کی گولیوں سے زخمی پاکستانی کو علاج کے لیے پنجگور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے مقامی قبائلی تھے جبکہ واقعے کے بعد سرحد وقتی طور پر بندکر دی گئی ہے۔

پاکستانی حخام نے واقعے پر اپنے ایرانی ہم منصبوں سے احتجاج کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024